26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نریندر مودی نے ورچوول عالمی ویکسین سمّٹ 2020 سے خطاب کیا

Urdu News

نئیدہلی: ہندوستان نے آج بین الاقوامی ٹیکہ   کاری اتحاد  ، گاوی کو 15  ملین امریکی ڈالر  کا عطیہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی، برطانیہ کے وزیر اعظم  بورس جانسن کے ذریعہ منعقدہ ورچوول گلوبل ویکسین  چوٹی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ، اس  ورچوول  گلوبل ویکسین  چوٹی  میٹنگ  میں   50سے زیادہ ممالک  – تجارتی قائدین ،اقوام متحدہ  کی ایجنسیوں  ،سول سوسائٹی  ، حکومتی وزرا ،حکومت کے سربراہان اور ملک کے  لیڈروں نے شرکت کی ۔

          اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان چیلنج سے بھرپور وقت میں دنیا کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے ۔

          جناب مودی نے کہا کہ  ہندوستان کی ثقافت   اور تہذیب   ’’واسودھیوکٹم بکم ‘‘  یعنی  دنیا  ایک کنبے کی مانند ہے ،  کی تعلیم  فراہم کرتی ہے  اور اس عالمی وبا کے دوران ہندوستان نے اسی تعلیم کے مطابق  زندگی بسر کرنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  ہندوستان نے ملک میں  دستیاب دواؤں کے ذخیرے کو 120 سے زیادہ ملکوں کے ساتھ ساجھا کرکے ،  اپنے پڑوسی ملکوں میں ایک مشترکہ یکساں حکمت عملی  اپنا کر اور امداد  طلب کرنے والے ملکوں  کو  تعاون فراہم کرکے اس سمت میں  اہم  کام کیا ہے ،اس کے ساتھ ہی ہندوستان اپنی  کثیر آبادی کی بھی  حفاظت کررہا ہے ۔

          وزیراعظم نے کہا کہ کووڈ -19  وبا نے کچھ  معنوں  میں  عالمی  تعاون کی حدوں کو اجاگرکردیا ہے  اور حالیہ تاریخ میں  ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب  بنی نوع انسان    نے ایک واضح اورمشترکہ دشمن  کا سامنا کیا  ہے ۔

گاوی  کا حوالہ دیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ یہ محض عالمی  اتحاد نہیں ہے بلکہ  یہ عالمی سطح  پر اتحاد اوریکجہتی کی ایک علامت ہے اور یہ ہمیں یاددلاتا ہے کہ دوسروںکی مدد کرکے ہی ہم   اپنی بھی مدد کرسکتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ ہندوستان کے پاس ایک وسیع آبادی او ر محدودصحت کی سہولتیں  ہیں ۔ایسے میں ہندوستان ٹیکہ کاری کی اہمیت  کو بخوبی سمجھتا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کے ذریعہ شروع کئے گئے اولین  پروگراموں  میں سے ایک مشن اندردھنش  تھا ،جس کا مقصد اس وسیع وعریض  ملک کے دوردراز علاقوں میں   رہائش پذیر  بچوں  اور حاملہ خواتین سمیت  ملک کے تمام بچوں  اور حاملہ خواتین کی مکمل ٹیکہ کاری کو یقینی بنانا ہے ۔

انہوں  نے کہا کہ تحفظ کی توسیع کے سلسلے میں  ہندوستان نے  اپنے  قو می ٹیکہ  کاری پروگرام میں  6  نئے ٹیکوں کا اضافہ کیا ہے ۔

وزیر اعظم نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا  کہ ہندوستان نے  اپنے پورے ٹیکہ سپلائی  لائن کو   ڈجیٹائزڈ کردیا ہے  اوراپنی کولڈ چین    کی نگرانی کرنے کے لئے ایک الیکٹرانک ویکسین انٹلی جنس نیٹ ورک تیار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ اختراعات  صحیح وقت میں  آخری  قطار میں  کھڑے شخص تک مناسب مقدار میں محفوظ اور موثر ٹیکے کی دستیابی کو یقینی  بنارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان بھی  ٹیکے کی  پیداوار کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا اور  اہم ملک ہے ۔ہندوستان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ دنیا کے بچوںکی تقریباََ 60فیصد آبادی کی ٹیکہ کاری میں تعاون فراہم  کرتا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان گاوی کے کاموں  کی  قدروقیمت کو تسلیم کرتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ہندوستان گاوی کو عطیہ دینے والا  ملک  بن گیا ہے  اور یہ اب بھی  گاوی کی امداد کے لئے  اہل اور حقدار ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گاوی کو نہ صرف ہندوستان کا مالی تعاون  حاصل ہے بلکہ   ہندوستان کی وسیع  مانگ   سبھی کے لئے ٹیکوں کی  عالمی قیمت  میں کمی لانے کا بھی  باعث ہے ۔ گزشتہ پانچ برسوں  کے دوران گاوی کے لئے تقریباََ 400  ملین  امریکی ڈالر کی بچت  کرنے کا کام کیا ہے ۔

وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کم لاگت پر معیاری دواؤں  اور ٹیکوں  کی پیداوار  کرنے کی اپنی تسلیم شدہ صلاحیت ، تیزی کے ساتھ  بڑھ  رہی ٹیکہ کاری میں اپنے   وسیع گھریلو تجربے   اور اپنی  قابل ذکر سائنٹفک تحقیقی صلاحیت کے ساتھ  پوری دنیا  کے  ساتھ یکجہتی کے ساتھ  کھڑا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ہندوستان میں  نہ صرف عالمی سطح  پر کی جارہی صحت  کوششوں  میں  اہم تعاون کرنے کی صلاحیت  ہے بلکہ  ان صلاحیتوں کو  ساجھا کرنے اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے جذبے کے ساتھ ایسا کرنے کی  شدید خواہش  ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More