39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک بھر میں موجودہ خریف سیزن میں کھادوں کی کوئی کمی نہیں: جناب گوڑا

Urdu News

نئی دہلی، کیمیاجات اور کیمیاوی کھادوں کے وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے کہا ہے کہ خریف کے سیزن میں ملک بھر میں کھادوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کے مطالبے کے مطابق خاطرخواہ مقدار میں کھادوں کی سپلائی کی جارہی ہے۔

جناب گوڑا نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان کو یقین دلایا کہ ان کی ریاست کو مانگ کے مطابق یوریا کی خاطرخواہ دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ جناب چوہان نے آج نئی دہلی میں جناب گوڑا سے ملاقات کی۔ ریاست میں ابھی تک یوریا کی کمی نہیں ہوئی ہے، لیکن  گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں اس مانسون میں بارش اچھی ہونے اور بوائی کا رقبہ 47 فیصد بڑھ جانے کے سبب یوریا کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔ جناب چوہان نے موجودہ تناظر میں مرکزی حکومت سے ریاست کو یوریا کا اضافی الاٹمنٹ کرنے کی درخواست کی اور جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینوں کے دوران یوریا کی ممکنہ ضرورتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خریف سیزن کے دوران کسانوں کی طرف سے زیادہ مانگ آسکتی ہے۔

جناب گوڑا نے یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں مدھیہ پردیش کو یوریا کی خاطرخواہ سپلائی یقینی بنائی جائے گی۔ جون تک ریاست کو تقریباً 55000 میٹرک ٹن اضافی یوریا مل چکا ہے اور 3 جولائی 2020 کو 19000 میٹرک ٹن کا مزید الاٹمنٹ کیا گیا ہے، جو کہ جولائی میں پہلے الاٹ  کئے گئے یوریا کے علاوہ ہے۔ محکمہ کھاد مسلسل صورت حال کی نگرانی کررہا ہے اور رواں سیزن کے دوران کسانوں کی مانگ پوری کرنے کے لئے یوریا کی خاطرخواہ سپلائی کا انتظام کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت وقت پر کسانوں کو کفایتی شرحوں پر خاطرخواہ مقدار میں کھادوں کی سپلائی یقینی بنانے کے تئیں پابند عہد ہے۔

مانسون کے نسبتاً بہتر ہونے کے سبب کھادوں کی ڈی بی ٹی فروخت میں مئی اور جون کے مقابلے میں کافی تیزی آئی ہے۔

مدھیہ پردیش میں یوریا کی ڈی بی ٹی فروخت مئی اور جون کے مہینے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 176 فیصد اور 167 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں یوریا کی دستیابی کی صورت حال ابھی تک اطمینان بخش ہے۔ 4 جولائی 2020 تک ریاست میں 4.63 لاکھ میٹرک ٹن کھاد دستیاب تھا۔ محکمہ کھاد صورت حال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور کھادوں کی کسی بھی اضافی مانگ کی تکمیل گھریلو پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کے ذریعے سے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے صلاح و مشورہ سے کی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More