31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فروغ انسانی وسائل کےمرکزی وزیر اور کھیلوں کے وزیر کے ہاتھوں اسکولی بچوں کیلئے فٹ انڈیا مہم کے تحت‘‘فٹ ہے تو ہٹ ہے انڈیا’’کاآغاز

Urdu News

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک اور کھیلوں اور نوجوانوں کےاُمورکے وزیر نیز اقلیتی اُمورکےوزیر جناب کرن رجیجو نے آج حکومت ہند کی فٹ انڈیامہم کے تحت یہاں طلباء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اولمپک میں  میڈل حاصل کرنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی محترمہ پی وی سندھو اور ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کپتان جناب سنیل چھیتری بھی ‘ فٹ ہے تو ہٹ ہے انڈیا’ پروگرام کے آغاز کے موقع پر موجود تھے۔ اس پروگرام کا اہتمام فٹ انڈیا مہم کے تحت کیا گیاتھا۔ براہ راست بات چیت کے دوران تمام معزز شخصیات نے چاق وچوبند رہنے اور فٹنیس کی اہمیت کےبارے میں تفصیلی بات چیت کی۔ فٹ انڈیا ٹاک کے سیشن کا انعقاد اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور فروغ انسانی وسائل کی وزارت کےاشتراک سے کیاجارہاہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ کثیرتعداد میں لوگوں نے نہایت مختصر مدت میں حکومت ہند کے ذریعے شروع کردہ فٹ انڈیامہم کو جوائن کیاہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی اپیل پر لوگوں نے فٹنیس مشن کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں اپنالیاہے۔ وزیرموصوف نے مطلع کیا کہ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے بھی اپریل میں اعلان کیا تھا کہ وہ فٹ انڈیا ایکٹیو ڈے پروگرام میں اسکول جانے والے بچوں کے لئے فٹنیس سیشن کی ایک نئی سیریز کا آغاز کرے گی۔ وزیر موصوف نے کہاکہ سی بی ایس ای سے الحاق شدہ 13868 اسکولوں نے فٹ انڈیا کے متعدد پروگراموں حصہ لیا جبکہ 11682 اسکولوں نے فٹ انڈیا پرچم کو بھی حاصل کیا۔ جناب پوکھریال نے کہا کہ وبا کے دوران یہ بیحد ضروری ہے کہ ہم سبھی چاق وچوبند رہیں اور طلباء کو فٹ رہنے کیلئے تحرک دیں۔ صرف فٹ رہ کر ہی وباکے خلاف اس بیماری پر فتح حاصل کی جاسکتی ہے۔ ایک چاق وچوبند شخص کی قوت مدافعت ہر قسم کی بیماریوں سے اسے محفوظ رکھتی ہے۔وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ ملک بھر کے طلباء اپنی زندگیوں میں فٹنیس اور صحتمندی سے متعلق  عادتوں کو اپنائیں گے۔

اس خصوصی بات چیت میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ  تمام اہل وطن کو تندرست اور چاق وچوبند رہنے کیلئے تحریک دی ہے۔ اگر ہندوستان فٹ رہے گا تبھی ہندوستان آگے بڑھے گا۔ اس سمت میں  ہم نے نہ صرف فٹ انڈیا مہم کی شروعات کی ہے بلکہ دنیا میں یوگا کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔ وزیر موصوف نے مطلع  کیا کہ حکومت فٹنیس کے ساتھ طلباء کو جوڑنے کاکام شروچ کرچکی ہے۔ بچے ہمارے قوم کے مستقبل ہیں اور اس مہم کے ذریعے ہم انہیں ذہنی اورجسمانی طور پرانہیں صحتمند بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ فٹنیس کی متعدد مثالی شخصیات طلباء کو تحریک دینے اور انہیں صحتمند اور فٹ رہنے کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اس مہم میں شامل ہوئی ہیں۔

جناب کرن رجیجو نے کہا کہ فٹ انڈیا حقیقی معنوں میں عوامی  تحریک بنتی جارہی ہے، ہماری ایک ارب 30 کروڑ آبادی  کی اکثریت اسکولی طلباء پر مشتمل ہے۔ گزشتہ 8 سے 9 مہینے کے دوران 2.5 لاکھ اسکولوں نے فٹ انڈیاکے تحت اپنا اندراج کرایا ہے، جناب نشنک کی مددکے بغیر یہ کام نہیں ہوسکتا تھا۔ ایک ساتھ فٹ انڈیا اسکول ہفتے کے آغاز کے لئے ہم نے ایک ساتھ تقریبات میں شرکت کی۔ ہمارے وزیراعظم کاایک تندرست اور فٹ ملک بنانے کا وژن ہے، یہ تحریک بیحد عمدہ انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ہماری وزارت میں ایک عہدبند ٹیم ہے اور متعدد کھیل کی اہم شخصیات اس تحریک کو آگے بڑھانے میں لگی ہوئی ہے۔ اس سال 29 اگست کو فٹ انڈیا کےآغاز کاایک سال مکمل ہوجائے گا۔ اس ایک سال میں ہم نے جو کچھ حاصل کیاہے اسے دکھا سکتے ہیں، یہ پوری طرح سے لوگوں کی تحریک رہی ہے۔

کھیلوں کےوزیر نے مزید انکشاف کیا کہ حکومت ہندوستان کو لاس انجلس میں منعقد ہونے والے 2028 اولمپکس میں دنیا کے سرفہرست 10 ملکوں میں سے ایک بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش  کررہی ہے۔

جناب رجیجو نے کہا کہ اولمپکس اس کرۂ ارض پر سب سےبڑا مقابلہ ہے، جب ہندوستان کوئی میڈل نہیں جیتتا ہے یا درجہ بندی میں نظر نہیں آتا ہے تو یقینی طور پر دُکھ ہوتاہے۔ جب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اولمپک ٹاسک فورس تشکیل دی تو میں نے باریکی کے ساتھ اس کا مطالعہ کیا اور کھیلوں کے وزیر بننے کے بعد میں نے نشانہ مقرر کیا کہ ہندوستان 2028 تک اولمپک میں دس سرفہرست ملکوں میں سے ایک ہوگا۔

2016 اولمپکس میں چاندی کے تمغے کی فاتح پی وی سندھو نے اسکولی طلباء کے لئے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ سندھو نے کہا کہ آپ کو جیتنے اور ہارنے کے بارے میں سوچنےکے بجائے صرف کھیلوں سے لطف اندوز ہوناچاہئے۔ زمینی سطح سے اسکول تک، کسی نہ کسی طرح کےکھیل میں شامل رہناواقعی اہم ہے۔ اگر آپ کئی کئی گھنٹے تربیت نہیں حاصل کرسکتے ہیں تو  آدھا گھنٹہ یا 45 منٹ کا وقت بھی کسی بھی عمر کیلئے کافی ہے۔ ایسا کرتےہوئے آپ کی اچھی طرح پڑھائی بھی ہوگی اور آپ کے ذہن میں مطالعہ کیلئے بھی یہ بہتر ہے۔ ہرایک کھیل کیلئے  فٹنیس نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کپتان جناب سنیل چھیتری نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کی حمایت کریں اگر بچے کریئر کے طور پر کھیل کود کاانتخاب کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ تمام والدین سے میری درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں کی مدد کریں خواہ وہ کوئی بھی کھیل کھیلنا چاہتے ہوں۔ میرے والدین نے میری بہت حمایت کی یہی وجہ ہے کہ میں اپنے بارے  میں بتاپارہاہوں۔ کھیلئے ،مستی کیجئے اور اپنے جسم کےبارے میں سوچئے۔ جس وقت آپ کھیلنا شروع کرتے ہیں اسی وقت ڈسپلن میں رہنے کاآغاز کرتے ہیں اور جس وقت آپ ڈسپلن میں رہنے کاآغاز کرتے ہیں اسی وقت آپ بہتر بننےکی شروعات کرتےہیں۔ جس وقت آپ بہتر سوچتے ہیں آپ ہر ایک چیز میں بہتر ہوں گے خواہ آپ جو کچھ بھی کرناچاہیں۔ جب آپ کھیلتے ہیں توآپ کوئی بھی چیز کو بہتر ڈھنگ سے کرسکتے ہیں،کوئی ا یسی چیز نہیں ہے جو آپ کو کھیل سے زیادہ  سکھلائے۔ ہم کھیلوں کے سبب ہی بہترشخصیت بن پائے۔ لہٰذا کھیل کو ہر گز نظرانداز نہ کریں۔ ایک نہایت اہم شئے کھانااور سونا ہے، اگر آپ بہترین کھلاڑی بنناچاہتےہیں تو اچھی نیند اور کھانا نہایت ضروری ہے۔

اس سیشن کی نظامت کےفرائض کھیلوں کے کمنٹیٹر منیش بٹاویہ نےانجام دیے۔ فٹ انڈیاٹاکس سیشن کا اہتمام اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور فروغ انسانی وسائل کی وزارت (ایم ایچ آر ڈی) کے اشتراک سے کیاجارہاہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More