39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) میں جو لوگ اپنی شہریت ثابت کرنے سے قاصر رہے ان کے لئے ناگالینڈ میں کوئی حراستی کیمپ نہیں بنایا گیا:نتیانند رائے

Urdu News

نئی دہلی، امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے آج راجیہ سبھا میں ناگالینڈ میں حراستی کیمپ بنائے جانےسے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اس طرح کے کسی بھی کیمپ کی تعمیر نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ آسام    کی ریاستی حکومت نے بنگلہ دیش سے متصل اضلاع میں این آر سی کے تحت باز آبادی کی دوبارہ تصدیق کرنے کے لئے گزارش کی تھی، تاہم سپریم کورٹ اس کے راضی نہیں ہوا۔

کوئی بھی شخص جو اندراج سے متعلق قومی شناختی کارڈ( این آر آئی سی) کے دعوؤں اور اعتراضات کے فیصلوں سے مطمئن نہیں ہے، تو وہ ریاست آسام میں این آر آئی سی جاری ہونے کی تاریخ سے لے کر 120 دنوں کے اندر غیر ملکی(ٹرائبونل)، آرڈر 1964 کے تحت قائم کردہ مقررہ غیر ملکیوں کے ٹرائبونل میں اپیل کرسکتا ہے اور ٹرائبونل کی جانب  سے اپیل کے فیصلے کے بعد ان کا نام  اہم آر آئی سی  میں شامل کیا جاسکتا ہے یا ختم کیا جاسکتا ہے، چاہے  اب معاملہ جیسا بھی ہو۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More