39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ڈی آر ایف نے 3100 آپریشنز میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کی جان بچائی

Urdu News

نئی دہلی، قومی آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف) نے آج یہاں اپنا 15واں یوم تاسیس منایا۔ امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ این ڈی ایم کے ممبر سکریٹری جناب جی وی وی سرما بطور مہمان اعزازی شریک ہوئے۔

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے نےقومی آفات سے نمٹنے کے دوران انسانی جانوں اور قومی اثاثوں کی حفاظت کے لیے این ڈی آر ایف کے رول کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مرکزی  وزیر داخلہ  جناب امت شاہ کو این ڈی آر ایف پر پورا بھروسہ ہے۔ اور یہ ہمیشہ ملک میں کسی بھی قسم کے آفات سے نمٹنے کے لیے پیش پیش رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس فورس نے  آفات  سے نمٹنے میں اپنی  بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت اور بے لوث خدمات کے باعث قومی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت اور مقبولیت حاصل کی ہے۔

15ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ فورس 2006 میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک 3100 سے زیادہ مہموں میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد کی جانیں بچائیں ہیں۔ اور آفات کے دوران 6.7 لاکھ افراد کو تباہی سے بحفاظت نکالا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو قوم کے تئیں این ڈی آر ایف کی خدمات پر فخر ہے اور آفات سے نمٹنے کے شعبے میں اس کا رول قابل ستائش ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں میں اس فورس  نے بہادری کے ساتھ متعدد چیلنجوں کاسامنا کرکے اور اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عزم اور جانفشانی کا مظاہرہ کرکے متاثرہ لوگوں کی زندگی بچانے میں قابل ستائش کارنامہ انجام دیا ہے۔

وزیر موصوف نے یہ مشورہ بھی دیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے این ڈی آر ایف کو ریاستی ایس ڈی آر ایف کے تعاون سے کام کرنا چاہیے اور آفات  زدہ علاقوں کے قریب تمام دستیاب وسائل اور آلات کی اطلاع جمع کرنی چاہیے۔

این ڈی آر ایف کے تربیتی اور بیداری پروگراموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب نتیہ نند رائے نے کہا کہ این ڈی آر ایف نے اب تک 4000 سے زائد رضاکاروں کو ٹریننگ دی ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں مقامی سطح پر 2024 تک 70000 ہزار سے زائد رضاکاروں کو تربیت دینے کا ہدف ہے۔

این ڈی ایم اے کے ممبر سکریٹری جناب جی وی وی سرما نے بھی این ڈی آر ایف کے عملے کی لگن اور جانفشانی کی تعریف کی اور آفت کے خطروں کو کم کرنے میں ان کی کوششوں کی ستائش کی۔ انھوں نے ایس ڈی آر ایف کے ساتھ صلاحیت سازی اور آفات سے نمٹنے کے لیے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی زور دیا۔

این ڈی آر ایف کے ڈائرکٹر جنرل جناب ایس این پردھان نے گذشتہ سال آفات سے متاثرہ ملک میں انسانی جانوں کو بچانے میں  این ڈی آر ایف  کے رول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آفت سے نمٹنے میں یہ فورس سب سے نمایاں ہے۔ اور یہ ہمیشہ ملک کے عوام کی توقعات پر پورا اترتی ہے۔

اس موقع پر امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیہ نندرائے نے امتیازی خدمات کا میڈل حاصل کرنے والوں کو میڈل نیزاسکول سیفٹی کے فاتح اور بہترین بٹالین اسپورٹس مقابلے کے لیے ٹرافیاں پیش کیں۔ اس موقع پر ایس او پی پر ایک کتابچہ کا اجرا بھی کیا گیا۔

  

‘‘شہری سیلاب اور چیلنجز’’ اور ‘‘بایولوجیکل ایمرجنسی اینڈ نیو ٹیکنالوجی اِن ڈساسٹرمینجمنٹ’’ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ آفات سے نمٹنے کے ممتاز اداروں کے سربراہان، مرکزی پولیس فورس کے اعلیٰ افسران  اور مختلف مرکزی ایجنسیوں کی جانی مانی شخصیات نے پروگرام میں شرکت کیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More