24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین اسٹیل ایسوسی ایشن آئی ایس اے- اسٹیل کانکلیو 2019 کا اہتمام کرے گا

Urdu News

نئی دہلی، انڈین اسٹیل ایسوسی ایشن   اسٹیل کی وزارت  حکومت ہند  کے تعاون سے  نئی دہلی کے   ہوٹل  للت میں 21 سے 22 نومبر کو آئی ایس اے  اسٹیل  کانکلیو 2019 کے  دوسرے ایڈیشن کا اہتمام کررہا ہے جس میں  فولاد کی صنعت کے  ہندستانی اور  عالمی پہلوؤ ں پر تبادلہ خیال کیا جائے۔ فولاد کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان فولاد سے متعلق کانفرنس   میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جبکہ اسٹیل کے وزیر مملکت   جناب  فگن سنگھ کلستے اس موقع پر موجود رہیں گے۔ کانفرنس میں    تعمیر اور ڈیزائن میں فولاد کے رول   ، فولاد کے ماہرین   ،اختراعات اور ٹکنالوجی، کیپٹل گڈز، ماحولیات کے بندوبست  اور دیگر کٹنگ ایج امور پر  صنعت  کے سینئر رہنماؤں ، حکومت اور  کنسلٹنٹس میں    تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آئی ایس اے  کو ایک پیغام میں جناب پردھان نے کہا کہ   جیسے جیسے ہم سال 2019 کے آخر تک پہنچیں گے  تو یہ   مناسب ہوگا     کہ سال کے   شروع کے حصے پر نظر ڈالی جائے اور  فولاد کی صنعت کے لئے یہ سال ایک اہم سنگ میل ہے۔  ہم نے دنیا میں فولاد   پیدا کرنے میں دوسرا سب سے بڑا مقام  حاصل کرنے کا  شاندار کارنامہ کے ساتھ یہ سال شروع کیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  نئی مینوفیکچرنگ  سیٹ اپ  پر  کارپوریٹ ٹیکس  اور ٹیکس میں خاطر خواہ کمی کا   خیر مقدم کیا گیا ہے اور   اسٹیل کی اہم کمپنیوں اور دیگر   کارپوریٹ گھرانوں کی  طرف سے زبردست  ستائش کی گئی ہے۔

جناب پردھان نے   امید ظاہر کی کہ گھریلو اور غیر ملکی فولاد کمپنیاں  نئی سرمایہ کاری  کرنے کے لئے   اس موقع کا فائدہ اٹھائیں گی اور  ہندستان میں  فولاد کی پیداوار کی صلاحیت   اور گنجائش   میں اضافہ کریں گی۔ اس موقع پر   انڈین اسٹیل صنعت کے  اسٹیٹس پر   ایک رپورٹ جاری کی جائے گی۔ آئی ایس اے اسٹیل ایوارڈ بھی حسب ذیل زمروں میں پیش کئے جائیں گے۔

1۔ فولاد صحافت میں  مہارت کے لئےایوارڈ۔

2۔ ایک اکیڈمی انسٹی ٹیوٹ  /آر اینڈ ڈی    لیب۔ غیر معمولی محقق  (اسٹیل ) کے لئے ایوارڈ

3۔  ڈاؤن اسٹریم صنعت کی طر ف سے اختراع   میں مہارت کے لئے ایوارڈ۔

4۔ ڈاؤن اسٹریم صنعت   کی طرف سے   گھریلو فروخت میں مہارت کے لئے ایوارڈ۔

اسٹیل صنعت کا جائزہ

  • سال 2018  میں  خام اسٹیل  (106 ایم ٹی) کی پیدا کرنے والا  دنیا کا دوسر ا سب بڑا ملک۔
  • دنیا میں  ڈائریکٹ ریڈیوز  آئرن  (ڈی آر آئی)  یا  اسپون  آئرن 30 ..36 آئرن کا  پیدا کرنے والا    سب سے بڑا   ملک
  • دنیا میں  تیار  2018 میں   تیار شدہ فولاد    (96 ایم ٹی کا تیسرا سب سے بڑا صارف ملک)
  • اسٹیل سیکٹر  کا ملک کی  مجموعی گھریلو پیدوارمیں     دو فی صد کا   تعاو ن   اور اسٹیل  /متعلقہ سیکٹروں میں تقریباً 25 لاکھ افراد کو  روزگار   فراہم کرتا ہے۔
  • دنیا میں    خام  لوہا پیدا کرنے والا چوتھا سب سے بڑا ملک۔
  • چین کے بعدہندستان  کوئلہ پیدا کرنے والا   اوردرآمد کرنے والا  دوسرا  سب سے بڑا    ملک ہے۔
  • فولاد کی  قومی پالیسی 2017  میں  31-2030 تک   300 میٹرک  ٹن فولاد  پیدا کرنے  کی صلاحیت کی گنجائش رکھی گئی ہے  جبکہ   موجودہ صلاحیت   138 میٹرک ٹن ہے۔

آئی ایس اے  اسٹیل کانکلیو 2019  دو روز کے پروگرام کے دوران   قیمتی   معلومات حاصل کرنے کے لئے اسٹیل کے   پورے  ایکو نظام  اور متعلقہ سیکٹروں کے لئے    پریمیر  پلیٹ فارم تیار کرنے کا منتظر ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More