34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے کانس فلم مارکیٹ 2020 میں ورچول انڈیا پویلین کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر کے ذریعے ورچول انڈیا پویلین کے ای- افتتاح کے ساتھ ہی آج  کانس فلم فیسٹیول 2020 میں ہندوستان کی شراکت داری کا آغاز ہوا۔ یہ فیسٹول 22 سے 26 جون 2020 تک چلے گا۔

کانس فلم مارکیٹ کا ورچول ایڈیشن اس چیز کی مثال ہے جسے ہمارے وزیر اعظم نے انسانیت کو درپیش مشترکہ چیلنج کے موقع پر ’’ٹوگیدرنیس اینڈ ریزیلینس‘‘ یعنی ساتھ ساتھ ہونے اور لچیلے پن سے تعبیر کیا ہے۔

دنیا بھر کی فلم برادری اور فلموں کے شائقین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ورچول افتتاح ایک نیا طریقہ کار ہے اور یہ ورچول اسپیسیز حقیقی شراکت داری کے لئے نئی جگہیں ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ فلمیں ہندوستان کا سافٹ پاور ہیں اور فلم سہولیاتی دفتر کو سبھی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی منظوریوں کے لئے سنگل ونڈو بنایا جائے گا۔ وزیر موصوف نے بین الاقوامی فلم برادری کو دعوت دی کہ وہ ہندوستان میں شوٹنگ کے لئے آئیں اور دنیا بھر میں فروخت کریں۔ وزیر موصوف نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہندوستان کی طرف سے کانس کے لئے جو دو فلمیں بھیجی گئی  ہیں، انکی دنیا بھر میں ستائش ہوگی۔

کانس میں ہندوستانی پویلین ہمیشہ سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہندوستانی فلم ساز اور مندوبین بین الاقوامی برادری کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہیں، جو ہندوستانی سنیما کے رنگ، ذائقہ اور خوشبو کا لطف اٹھاتے ہوئے ہندوستانی فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے اور بے نظیر ہندوستان میں جہاں لوکیشن اور عوام کا بے مثال تنوع ہے، کے اندر شوٹنگ کرنے کے مواقع کا پتہ بھی لگاتے ہیں۔

اس سال بھی نئے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے اور باوقار فلم فیسٹول کو زندہ رکھنے میں ہندوستان کی شراکت داری کی قدروں کو برقرار رکھتے ہوئے ہندوستانی پویلین کے تعلق سے یہ توقع ہے کہ اس کی سرگرمیاں ہندوستان میں کو-پروڈکشن اور ہندوستان میں فلم کی شوٹنگ، ہندوستانی فلموں اور مواد کی برآمدات ، ہندوستان میں پوسٹ پروڈکشن سے متعلق سرگرمیوں اور مندوبین کے درمیان نتیجہ خیز بزنس نیٹورکنگ  کے اردگرد رہیں گی۔ یہ پویلین بزنس ٹو بزنس میٹنگوں اور فلم سازوں و دیگر میڈیا اور تفریح کی صنعت کے حصص داروں کے درمیان روابط بنانے کا کام کرے گا۔

پہلی بار بھارتیہ پویلین میں دو فلموں کی اسکریننگ بھی کی جائے گی۔ یہ فلمیں ہیں مائی گھاٹ: کرائم نمبر 103/200 (مراٹھی) اور ہیلارو (گجراتی)، یہ دونوں ہی نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ فلمیں ہیں۔ اس کے علاوہ افسانوی شہرت کے حامل فلم ساز ستیہ جیت رے کی آئندہ سال منائے جانے والے صدی سال کی مناسبت سے ان کی کچھ فلموں، موسیقی اور ان کے ذریعے بنائی گئی دستاویزی فلموں پر مشتمل پریویو فیسٹول کا بھی انڈین پویلین ویب سائٹ پر پیش کیا جائے گا۔  اس ویب سائٹ پر ہندوستانی میں فلموں کی شوٹنگ، کو پروڈکشن کا کام کرنے والے پروڈیوسروں اور بین الاقوامی میڈیا اور تفریحی صنعت سے روابط قائم کرنے کے خواہش مند پروڈیوسروں کی فہرست پر مشتمل اعداد و شمار بھی دستیاب کرایا جائے گا۔

پہلی مرتبہ کانس میں فلم بازار کا اہتمام ہورہا ہے، جس میں این ایف ڈی سی کا فلم بازار مارش ڈو فلمس کے ساتھ شراکت داری کررہا ہے اور مارکیٹ میں پیش کرنے کے لئے فلم بازار 2019 سے 5 فلمیں لے رہا ہے۔

ورچول انڈیا پویلین کے افتتاحی اجلاس میں متعدد کامیاب ہستیاں، میڈیا  اور تفریحی صنعت کے حصص دار اور سینئر سرکاری افسران موجود تھے، جن کے نام اس طرح ہیں: جناب امت کھرے، سکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، جناب اتل کمار تیواری، اڈیشنل سکریٹری، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، محترمہ ٹی سی اے کلیانی، جوائنٹ سکریٹری (فلمس)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند اور این ایف ڈی سی، حکومت ہند کی مینیجنگ ڈائریکٹر، محترمہ شریلا دتا کمار، وزیر (کاؤنسلر) فرانس میں ہندوستانی سفارت خانہ، جناب پرسون جوشی، نغمہ نگار، چیئرمین سی بی ایف سی، قومی ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر جناب مدھر بھنڈارکر، ایکٹیو تیلگو فلم میکرس گلڈ کے قومی نمائندہ جناب ڈی سریش بابو، اسپیشل ٹریٹس پروڈکشن کے جناب کولن بوروز، فلمی شخصیت محترمہ کنگنا راناوت، مائی گھاٹ کی اداکاررہ محترمہ اوشا جادھو۔

ورچول موڈ میں ہونے والے اس فیسٹول میں بزنس ٹو بزنس میٹنگ کے علاوہ میڈیا اور تفریحی صنعت کے متعدد پہلوؤں پر روزانہ گول میز اجلاس کا ایک سلسلہ چلے گا، جس میں دنیا بھر کے پینلسٹ حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ بزنس ٹو بزنس اور گروپ ٹو گروپ کی میٹنگیں بھی ہوں گی۔ پویلین کی ویب سائٹ پر اس ویب سائٹ کے ذریعے پہنچا جاسکتا ہے: www.indiaatcannes.in اور  www.marchedufilms.com

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More