کابینہ نے غیر منضبط ڈیپازٹ اسکیموں کے بل2019 پر پابندی کو منظوری دی – Online Latest News Hindi News , Bollywood News
Breaking News
Home » Urdu News » کابینہ نے غیر منضبط ڈیپازٹ اسکیموں کے بل2019 پر پابندی کو منظوری دی

کابینہ نے غیر منضبط ڈیپازٹ اسکیموں کے بل2019 پر پابندی کو منظوری دی

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے غیر منضبط ڈیپازٹ اسکیموں کے بل 2019 پر پابندی کو منظوری دے دی ہے۔یہ  غیر منضبط ڈیپازٹ اسکیموں کے آرڈیننس 2019 پر پابندی کی جگہ لےگا۔

غیرمنضبط ڈیپازٹ اسکیموں کے بل 2019 پر پابندی 21 فروری2019 کو لاگو کئے گئے آرڈیننس کی جگہ لےگا۔جو پارلیمنٹ کے اجلاس  کی  دوبارہ کارروائی کے چھ ہفتے کے بعد کام کرنا بند کردے گا۔

اثرات

یہ بل ملک میں غیر قانونی جمع کرنے کی سرگرمیوں کی لعنت سے نمٹنے میں مددکرے گا جو موجودہ وقت میں ریگولیٹی سقم اور سخت  اقدامات کے فقدان کے نتیجے میں پھل پھول رہے ہیں اور نادر اور اقتصادی اعتبار سے کمزور افراد  کی محنت سے کمائی ہوئی رقم کو خردبرد کررہے ہیں۔

پس منظر

لوک سبھا کی جانب سے 13  فروری 2019 کو غیر منضبط ڈیپازٹ اسکیم بل 2018 پر پابندی کے بارے میں غور کیاگیا تھا اور بحث کے بعد اسے پاس کردیا گیا تھا۔ جبکہ مجوزہ سرکاری ترامیم کے ذریعہ ترمیم کی گئی تھی۔ جبکہ غیر منضبط بل اسکیم پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ البتہ اس پر غورکرنے سے پہلے اسے راجیہ سبھا میں پاس کردیا گیا تھا اور اسی روز راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔

About admin