وزیر اعظم نے مہا راشٹر میں بس حادثے میں ہوئی ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا

نئی دلّی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے ضلع پال گھر میں رو نما ہوئے بس حادثے میں مرنے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ’’ مہاراشٹر کے پال گھر میں رو نما ہوا بس حادثہ بد بختانہ ہے ۔ مرنے والوں کے کنبوں کے ساتھ میری ہمدردیاں ہیں اور جو لوگ اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں ، ان کے لئے میری دعائیں ہیں ‘‘۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’’ مہاراشٹر حکومت متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرائے گی ۔ ‘‘ 

Related Articles

Back to top button