فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیندریہ ودیالوں کی تعمیرشدہ 13 نئی عمارتوں کا افتتاح کیا اور 6 کیندریہ ودیالیہ کا سنگ بنیاد رکھا – Online Latest News Hindi News , Bollywood News
Breaking News
Home » Urdu News » فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیندریہ ودیالوں کی تعمیرشدہ 13 نئی عمارتوں کا افتتاح کیا اور 6 کیندریہ ودیالیہ کا سنگ بنیاد رکھا

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیندریہ ودیالوں کی تعمیرشدہ 13 نئی عمارتوں کا افتتاح کیا اور 6 کیندریہ ودیالیہ کا سنگ بنیاد رکھا

نئی دہلی، فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے آج نئی دہلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  12 ریاستوں میں واقع کیندریہ ودیالوں کی تعمیرشدہ 13 نئی عمارتوں کا افتتاح کیا اور 6 کیندریہ ودیالیہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ 20 ہزار سے زائد طلباء  بڑے پیمانے پر تکمیل شدہ اس کام سے فیضیاب ہوں گے۔ اس کی تعمیر میں 350 کروڑ سے زائد کی لاگت آئی ہے۔ اس پروگرام کے دوران فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے محکمہ برائے اسکولی تعلیم اور خواندگی کی سکریٹری محترمہ رینا رے، فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری اور کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کے چیئرمین جناب آر سی مینا اور فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجے کمار بھی کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کے سینئر افسران کے ہمراہ موجود تھے۔

1 (4).jpeg

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 19 مقامات پر خطاب کرتے ہوئے فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے کہا کہ کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن حکومتی نظام کے اندر مہارت کا ایک ادارہ بن چکا ہے اور اس ادارے کا اعتراف اب اب بین الاقوامی پلیٹ فارم پر کیا جارہا ہے۔ انھوں نے متعلقہ پرنسپلوں، عملہ، والدین اور طلباء، مقامی اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی اور عوام کے دیگر نمائندوں کو پرجوش مبارکباد دی اور زور دے کر کہا کہ اس رفتار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن جلد ہی ایک عالمی معیار کا ادارہ بن جائے گا۔

1 (5).jpeg

کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن (کے وی ایس) کے کمشنر جناب سنتوش کمار مال نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں کیندریہ ودیالیہ کی نئی عمارتوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔

13کیندریہ ودیالوں کی فہرست، جن کی نئی عمارتوں کا افتتاح کیا گیا:

نمبر شمار

کیندریہ ودیالیہ

ضلع

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

کیندریہ ودیالیہ گولا گھاٹ

گولا گھاٹ

آسام

کیندریہ ودیالیہ ہاف لونگ

دیما ہساؤ

آسام

کیندریہ ودیالیہ تامول پور

بکسا

آسام

کیندریہ ودیالیہ ارریہ

ارریہ

بہار

کیندریہ ودیالیہ جیت پور

راج کوٹ

گجرات

کیندریہ ودیالیہ ورام گاؤں

احمدآباد

گجرات

کیندریہ ودیالیہ کوڈاگو

کوڈاگو

کرناٹک

کیندریہ ودیالیہ نمبر2 ستنا

ستنا

مدھیہ پردیش

کیندریہ ودیالیہ بیتول

بیتول

مدھیہ پردیش

کیندریہ ودیالیہ سمبل پور

سمبل پور

اڈیشہ

کیندریہ ودیالیہ شیوگڑھ

رائے بریلی

اترپردیش

کیندریہ ودیالیہ پیرمبالور

پیرمبالور

تمل ناڈو

کیندریہ ودیالیہ مریال گوڈا

نال گونڈا

تلنگانہ

جن 6 کیندریہ ودیالوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا، ان کی فہرست:

نمبر شمار

کیندریہ ودیالیہ

ضلع

ریاست

کیندریہ ودیالیہ لونگ ڈنگ

لونگ ڈنگ

اروناچل پردیش

کیندریہ ودیالیہ کاوردھا

کبیر دھام

چھتیس گڑھ

کیندریہ ودیالیہ گریڈیہہ

گریڈیہہ

جھارکھنڈ

کیندریہ ودیالیہ چیناپٹنا

رام نگر

کرناٹک

کیندریہ ودیالیہ جگت سنگھ پور

جگت سنگھ پور

اڈیشہ

کیندریہ ودیالیہ نظام آباد

نظام آباد

تلنگانہ

About admin