35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

69واں یوم فوج پریڈ 2017

Urdu News

نئی دہلی، 15جنوری 2017؛ ہندوستانی فوج نے آج 69واں یوم فوج منایا۔ فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے دلی کینٹ میں واقع کریپا پریڈ گراؤنڈ میں یوم فوج پریڈ کا جائزہ لیا اور انفرادی بہادری کے لیے ( پانچ بعد از مرگ سمیت ) 15 سینا میڈل تقسیم کیے اور متعلقہ یونٹوں کے لیے قابل قدر کارکردگی انجام دینے کے لیے 14 کو فوج کے سربراہ توصیفی خطوط عطا کیے ۔

ہندوستانی فوج ہر سال 15 جنوری کو یوم فوج مناتی ہے۔ یہ اس دن کو منانے کے لیے کیا جاتا ہے جب جنرل (بعد میں فیلڈ مارشل) کے ایم کریپا نے آخری برطانوی کمانڈر ان چیف کے بعد 1949 میں ہندوستانی فوج کی کمان سنبھالی تھی اور آزادی کے بعد بری فوج کے پہلے سربراہ کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا۔

اپنے خطاب میں جناب بپن راوت نے کہا کہ اگرچہ ہندوستان لائن آف کنٹرول پر امن کا خواہاں ہے لیکن پاکستان کی طرف جنگ بندی کی خلاف ورزی یا کسی قسم کا ناخوشگوار واقع کی صورت میں اس کا جواب طاقت سے دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی کنٹرول لائن پر اعتماد سازی کے اقدام کیے جا رہے ہیں تاکہ چین کے ساتھ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ فوج کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں ہندوستانی فوج کی طرف سے دی گئی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جدید کاری کے پروجیٹ پائپ لائن میں ہیں اور موجودہ فوجیوں، سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کی بہبود سے متعلق اسکیمیں تیار کی جا رہی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More