37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

64ویں قومی فلم ایوارڈ 2016 کا اعلان

64ویں قومی فلم ایوارڈ 2016 کا اعلان
Urdu News

نئی دہلی۔07؍اپریل،غیرفیچر فلموں، سنیما سے  متعلق بہترین تحریر اور سب سے فلم دوست ریاستی ایوارڈ سے متعلق جیوریز کے چئیرپرسن کی جانب سے آج 64ویں قومی فلم ایوارڈز 2016 کا اعلان کیا گیا ہے۔ فیچر فلم سینٹرل پینل کے سربراہ جناب پریہ درشن ہیں۔ ایک مشہور فلم ساز جو اپنی ملیالم فلم کانچی ورم کے لئے مشہور ہیں، غیر فیچر فلم جیوری کے چئیرپرسن راجو مشرا ہیں جبکہ بہترین تحریر جیوری کی چئیرپرسن محترمہ بھاؤنا سوماما ہیں۔ سب سے فلم دوست ریاستی ایوارڈ ایک نئے زمرے کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ اس اعلان رادھاکرشن  جاگرلمودی نے کیا تھا، جو تیلگو فلم صنعت میں ایک مقبول ڈائرکٹر ہیں۔ نیشنل فلم  ایوارڈ 3 مئی 2017 کو صدر جمہوریہ کی ہاتھوں پیش کیا جائے گا۔

ایوارڈز کے اعلان سے سنیما سے متعلق بہترین تحریر کے لئے 64واں قومی فلم ایوارڈز کی جیوری کے ممبروں نے اپنی رپورٹ آج اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت کرنل راجیہ وردھن راٹھور کو پیش کی۔ فیچر اور غیر فیچر زمروں کے لئے جیوری ممبروں نے اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب وینکیا نائیڈو کو کل رپورٹیں پیش کی تھیں۔

 اس سال کے نیشنل فلم ایوارڈز کے لئے مختلف زمروں میں کچھ ممتاز جیتنے والوں میں بہترین فیچر فلم زمرے میں کاسو اور غیر فیچر فلم زمرے  میں  اے بی وائی ایس ایس شامل ہیں۔ محترمہ سونم کپور کو فیچر فلم زمرے میں فلم نیرج میں ان کے کردار کے لئے  خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بہترین مورن فلم کے لئے ہانڈوک جبکہ بہترین تولو فلم کے ایوارڈ ماری پوری کو دیا گیا ہے۔

بہترین فلم کرٹیک کا ایوارڈ جی – دھنن جین کومختلف موضوعات پر ان کے گہرے تجزیے کے لئے  دیا گیا ہے۔ خصوصی مینشن ایوارڈ کے پی جے شنکر اور ‘‘اے فلالی ان دی کری’’ کتاب کے لئے  اعلیٰ مونٹیریو کو دیا گیا ہے۔ سنیما پر بہترین کتاب کا ایوارڈ ‘‘لتا سرگاتھا’’ کو دیا گیا ہے جو یتندرا مشرا  نے تحریر کی ہے۔

 فیچر زمرے میں خصوصی جیوری ایوارڈ موہن لال کو دیا گیا ہے جو مختلف قسم کے کرداروں سے نمٹنے  میں مہارت رکھتے ہیں۔

غیر فیچر زمرے میں خصوصی جیوری ایوارڈ دی سنیما ٹریولرس کو دیا گیا ہے۔ اس سال نیشنل فلم ایوارڈز کے غیر فیچر فلم سیکشن میں بہترین ان لوکیشن ساؤنڈ ریکارڈ  سٹ کا ایک نیا زمرہ بھی شروع کیا گیا ہے۔

اترپردیش ریاست کو ایک مثالی فلم پالیسی نافذ کرنے کے لئے فلم دوست اسٹیٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ریاست کی فلم پالیسی میں مختلف اقدامات شامل کئے گئے ہیں تاکہ ایک مناسب ماحول پیدا کیا جاسکے۔ جو رہاست میں بڑے پیمانے پر نہ صرف فلموں کی شوٹنگ کو دعوت دی ہے بلکہ فلمسازوں کے لئے مالی ترغیبات سمیت فلم پروڈکشن کے مختلف پہلؤوں سے متعلق دیگر سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا ہے۔

ریاست جھارکھنڈ کو ان کی فلم پالیسی کے لئے خصوصی مینشن ایوارڈ دیا گیا ہے جس نے ریاست کے اندر مقامی فلم سازی کی باصلاحیت شخصیات کو ترقی کے مواقع فراہم کئے ہیں۔

Related posts

7 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More