39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

4.24 لاکھ معاملے ٹھیک ہوئے۔ سرگرم کووڈ کیسوں کی تعداد 1.7 لاکھ سے زیادہ

Urdu News

نئی دہلی، کووڈ معاملوں کی جانچ میں ہندستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور اس کے اعدادوشمار ایک کروڑ کی سطح سے زیادہ ہوگیا ہے۔

اس سے مرکزی حکومت اور ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  فولو اپ  اقدامات کے ساتھ وسیع پیمانےپر جانچ  (ٹیسٹ) پتہ لگانے (ٹریس ) اور علاج  (ٹریٹمنٹ) کی حکمت عملی کا پتہ چلتا ہے۔

گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران 346489 نمونوں کی جانچ ہوئی۔ اس طرح ابھی تک کل 10135525 نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے۔  ملک بھر میں جانچ  تجربہ گاہوں  کے نیٹ ورک میں مسلسل توسیع  کے سہارے ہی یہ کامیابی ممکن ہوسکی ہے۔  اب لوگ 1105 سے زیادہ لیباٹریوں میں کووڈ 19 کی جانچ کرارہے ہیں۔ ان میں سے 788 سرکاری لیبارٹریاں  ہیں اور 317 نجی شعبے کی ہیں۔  لیبارٹریوں کے ذریعہ دستیاب کرائے جارہے  مختلف طرح کے کووڈ-19 ٹسٹ اس طرح ہیں۔

  • ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی  لیبارٹریز:552 (سرکاری:386 نجی: 34)
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی  لیبارٹریز :92 (سرکاری:33 نجی:59)

 حکومت  ہند کے ذریعہ  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ملکر کووڈ-19 کی روک تھام  اور انتظام کے لئے مسلسل  اور مرکزیت پر مبنی  کوششوں سے آج صحت مند اور تندرست ہونے والے معاملوں یا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 424432 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کل 15350 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔

 سرگرم معاملوں کی تعداد کے مقابلے میں صحت مند ہونے والےلوگوں کی تعداد 171145 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس سے قومی سطح پر سدھار کی شرح بڑھ کر 60:86 ہوگئی ہے۔

سرگرم معاملوں کی تعداد 253287 کی سطح پر ہے اور تمام سرگرم  معاملے سخت طبی دیکھ بھال میں ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق  تکنیکی معاملوں ، رہنما ہدایات اور مشوروں کے بارے میں تمام مصدقہ اور تازہ ترین  جانکاری کے لئے درج  ذیل پتوں پر رابطہ کریں۔

https://www.mohfw.gov.in/اور@MoHFW_INDIA.

کووڈ-19 سے متعلق  تکنیکی سولاات کو.covid19@gov.in  پر اور دیگر سوالات کوncov2019@gov.in   پر ای میل اور@CovidIndiaSeva .  پر ٹوئیٹ کیا جاسکتا ہے۔

کووڈ19 سےمتعلق کسی بھی معلومات کے لئے وزارت صحت اور خاندانی بہبود ہیلپ لائن  نمبر 23978046-11-91+ یا 1075 (ٹول فری)  نمبر پرکال کریں۔

 کووڈ-19 پر ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست ْ پر https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf .دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More