27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

2016 بیچ کے آئی اے ایس افسران نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی: 2016 بیچ کے 176 آئی اے ایس افسران کے ایک گروپ نے، جو حکومت ہند کے مختلف محکموں اور وزارتوں میں اسسٹنٹ سیکریٹری کے عہدوں پر فائز ہیں، آج راشٹرپتی بھون صدرجمہوریہ جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کیں۔

افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ آئی اے ا یس ہماری پورے بھارت کی ا یک بنیادی سروس ہے۔ یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو ہمارے پورے ملک کو حکمرانی کے یکساں فریم ورک میں پروتا ہے اور سرکاری سروس میں یکساں کلچر اور حقدار کے نظام کو فروغ دے رہا ہے۔ریاستی دارالحکومتوں اور اضلاع میں آئی اے ایس افسران کے طور پر یہ عہدہدار مرکزی حکومت کے پروگراموں کو نافذ کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔انہیں کبھی کبھی مقامی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ تبدیلیاں کرنی پڑتی ہے۔ یہ حکومت ہند اور ریاستی حکومت کے درمیان یہ ایک اہم رابطہ بناتے ہیں یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمارے کثیر جہتی ملک میں یک جہتی کے لئے مہارت اور تجربات کے ساتھ پورے بھارت میں خدمات کی فراہمی میں مدد کریں۔

صدرجمہوریہ نے اس بات کا اشارہ کیا کہ آپ میں سے کچھ افسران 2040 کی دہائی میں سیکریٹریوں کے طور پر اپنا کلیئر کااختتام کریں گے جو آزادی کی 100 ویں  سالگرہ کا وقت ہوگا۔آج ہماری معیشت 2.5 ٹریلین امریکی ڈالر کی ہے اور 2040 کی دہائی میں ہماری جی ڈی پی اب سے 6 یا 7 گنا زیادہ ہوگی۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ آئی اے ایس افسران کے طور پر یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ  وہ ہمارے عوام، ہماری حکومت اور ہمارے ملک کو چیلنجوں سے نپٹنے کے لئے تیار کریں اور اتنی بڑی معیشت کے لئے مواقع فراہم کریں۔اس کے لئے انہیں، جس طرح وہ کام کرتے ہیں، ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ کرنے کی  ضرورت ہوگی۔ ان سب کے علاوہ انتظامیہ میں۔ ا ور شہریوں اور حکومت کے درمیان  تعلقات میں  ایک زبردست درستگی کی ضرورت ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More