39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

18 ویں آئی آر آئی جی سی۔ ایم ٹی سی میٹنگ کے دوران بھارت ۔ روس دفاعی تعاون سے متعلق تبادلہ خیالات

Urdu News

نئی دلّی: بھارت اور روس کے درمیان دفاعی تکنیکی تعاون سے متعلق انڈیا ۔ روس انٹر گورنمنٹ کمیشن آن ملٹری ٹیکنیکل کو آپریشن ( آئی آر آئی جی سی ۔ ایم ٹی سی ) کی 18 ویں میٹنگ گزشتہ روز یہاں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ کی مشترکہ صدارت رکشا منتری محترمہ نرملا سیتا رمن اور روسی فیڈریشن کے وزیر دفاع جنرل سرگیئی شوئی گو نے کی ۔
مذکورہ میٹنگ میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف قسم کے دفاعی ساز و سامان سے متعلق امور ، صنعتی اور تکنالوجیکل مصروفیات کے علاوہ روس کے فوجی ساز و سامان کی فروخت کے بعدکی مدد ؍ اپ گریڈ کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں وزراء نے باہمی دفاعی تعاون کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ مشترکہ مینوفیکچرنگ پروجیکٹوں سمیت کاموو ۔ 226 ٹی ہیلی کاپٹر ، بحری جنگی جہازوں اور آراضی سسٹم سے متعلق پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ طرفین نے ’’ میک ان انڈیا ‘‘ پہل قدمی کے تحت بھارت میں روسی ساخت کے متفرق پرزوں کی مشترکہ تیاری کے سلسلے میں بین حکومتی انتظامات کی پیش رفت پر رضا مندی کا اظہار کیا ۔
آئی آر آئی جی سی ۔ ایم ٹی سی کی افتتاحی میٹنگ باہمی سہولت کے مطابق طے پانے والی تاریخوں میں 2019 میں روس میں منعقد کئے جانے کی تجویز ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More