28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یچ سی اے آر ڈی ایک ایسا روبوٹ ہے جو ہراول دستے کے کووڈ-19حفظان صحت سورماؤں کی مدد کرے گا

Urdu News

نئی دہلی: اسپتالوں میں مصروف عمل حفظان صحت کارکنان 24×7متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت کی وجہ سے ہمہ وقت کووڈ-19 کے چھوت کی لپیٹ میں آنے کےخطرے سے دو چار رہتے ہیں۔ ایسے میں ایک نئے دوست یعنی ایچ سی اے آر ڈی کے آجانے سے لاحق خطرے کی سطح اب قدرے کم ہوجائے گی۔ مذکورہ ایچ سی اے آر ڈی آلہ، در اصل ایک طرح کا روبوٹ ہے، جو اسپتال میں  مریضوں کی نگہداشت کی امداد میں کام آنے والا روبوٹ ہے اور یہ روبوٹ ہراول دستے کے طورپر کام کرنے والے حفظان صحت کارکنان کو متاثرہ کورونا وائرس مریضوں سے جسمانی طورپر فاصلہ برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ایچ سی اے آر ڈی کو دُرگا پور میں واقع سی ایس آئی آر تجربہ گاہ کے تحت سینٹرل میکینکل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ یہ آلہ مختلف النوع جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے اور خود کار اور انسانی ہاتھوں کے استعمال ، دونوں طریقوں سے کام کرتا ہے۔

یہ روبوٹ ایک کنٹرول اسٹیشن کے ذریعے نرسنگ بوتھ سے کنٹرول اور بروئے کار لایاجاسکتا ہے اور اس کی نگرانی کی جاسکتی ہے۔ اسے چلانے کے لئے ایک  ایسا نظام کار فرما ہے، جس کا استعمال کرکے اسے مریضوں کو دوا دینے ، نمونے جمع کرنے اور آڈیو ویژوول  مواصلات کے امور انجام دیئے  جاسکتے ہیں۔

سی ایس آئی آر- سی ایم ای آر آئی کے ڈائرکٹر پروفیسر  (ڈاکٹر)ہریش ہیرانی کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ کووڈ-19 کے مریضوں کے دیکھ بھال کے سلسلے میں ہراول دستے کے حفظان صحت کے کارکنان کے لئے بہت مؤثر ثابت ہوگا اور وہ اس کا استعمال کرکے یہ کارکنان  ان مریضوں سے لازمی جسمانی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے سکیں گے۔ اس آلے کی قیمت 5 لاکھ روپے سے کم ہے اور اس کا وزن 80 کلو گرام سے بھی کم ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More