25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یو پی ایس سی نے اپنا 93واں یوم تاسیس منایا

Urdu News

نئی دہلی، یونین پبلک سروس کمیشن یو پی ایس سی نے آج یہاں اپنا 93واں یوم تاسیس منایا۔ تقریب کا اہتمام کمیشن کے دفاتر کے اندر آیوگ سچیوالیہ عمارت میں  کیا گیا تھا۔ کمیشن کے سابق چیئرمین اور ارکان نےتقریب میں شرکت کی، جنہیں اعزازی مہمان کی حیثیت سے کمیشن نے دعوت دی تھی۔ یو پی ایس سی کے سکریٹری جناب راکیش گپتا نے اس موقع پر سبھی مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

یو پی ایس سی کے چیئرمین جناب اروند سکسینہ نے اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کیا۔انہوں نے کمیشن کے سابق چیئرمین اور ممبروں کے تئیں شکریہ کا اظہار کیا، جنہوں نے اس موقع پر ہونے والی تقریب میں شرکت کی تھی اور کمیشن کی روایات اور تسلسل کی  جواصل بنیادیں ہیں، اس کو پھر سے جاں گزیں کرنے کے لئے ان کی  خدمات کو سراہا، جو یو پی ایس سی کو بھروسے کی سب سے طاقتور ساکھ بخشتا ہے اور دیانت داری کے اعلیٰ ترین معیارات برقرار رکھنے میں اسے نمایاں رکھتا ہے۔ انہوں نے یوپی ایس سی کی حصولیابیوں کے بارے میں وہاں لوگوں کو  جانکاری فراہم کی اور کمیشن کی طرف سے کئے جا رہے نئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور اس بات سے بھی مطلع کیا کہ کمیشن اپنے خود کے نظام پر  مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کے دروازے بحث و مباحثہ اور تجاویز  کے لئے  پوری طرح کھلے ہیں تاکہ  انٹرویوز کے ذریعہ امتحانات،  بھرتیوں اورآزمائش کے انعقاد  جیسے اہم شعبوں میں بہتری لائی جا سکے۔

تقریب کے بعد کمیشن کے افسروں اور کمیشن کے اسٹاف  کے ذریعہ ایک ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کیاگیا، جو  گانوں، فوک ڈانس، ووکل کارکردگی اور ڈرمس پر مشتمل تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More