23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یونین پبلک سروس کمیشن

Urdu News

نئی دہلی،  جولائی؍ یو نین پبلک سروس کمیشن(یو پی ایس سی) کے ذریعے مئی 2017 میں منعقدہ انڈین اکانومک سروس /انڈین اسٹیٹسٹکل سروس امتحان 2017 کےتحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو انٹرویو /پرسنالٹی ٹیسٹ کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ جب تک کہ ان امیدواروں کی اسناداور اہلیت کی تصدیق نہیں ہوجاتی ہے تب تک ان کی امیدواری فی الحال عارضی ہے۔امیدواروں کو پرسنالٹی ٹیسٹ کے وقت اپنی تعلیمی لیاقت ، عمر ، برادری اور معذوریت کے دعووں کے ثبوت میں اصلی اسناد جمع کرنے ہوں گے۔لہٰذا تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیئے گئے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے تمام سرٹیفکیٹ کو تیار رکھیں اور اپنی اسناد کی اچھی طرح جانچ پڑتال کرلیں۔ اسی طرح امیدواروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ پرسنالٹی ٹیسٹ بورڈ کے سامنے پیش ہونے سےقبل کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب اہم احکامات کو بھی اچھی طرح دیکھ لیں۔

امتحان کے قواعد و ضوابط کے مطابق تمام امیدواروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ تفصیلی درخواست فارم (ڈی اے ایف)کو پُر کریں۔ 31 جولائی 2017 تا 21 اگست 2017 کے دوران تفصیلی درخواست فارم(ڈی اے ایف) یوپی ایس سی کی ویب سائٹ http;//www.upsc.gov.inپر دستیاب رہے گی۔ ڈی اے ایف کو پُر کرنے اور فارم کو آن لائن طریقے سے کمیشن میں جمع کرنے سے متعلق ضروری احکامات کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب کرائے جائیں گے۔ اس امتحان میں جن امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہےوہ آن لائن تفصیلی درخواست کو پُر کرنے سے قبل کمیشن کی ویب سائٹ پر متعلقہ پیج پر پہلے اپنا رجسٹریشن کرلیں۔ پھر اپنی اہلیت اور ریزرویشن کے دعووں کی تصدیق کے لئے سرٹیفکیٹ/اسناد کی اسکین کاپی کے ساتھ بھرے ہوئے فارم کو اپلوڈ کردیں۔ کامیاب امیدواروں کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ای- گزٹ آف انڈیا ، مورخہ 8 فروری 2017 میں شائع انڈین اکانومک سروس/ انڈین اسٹیٹسٹکل سروس امتحان 2017 کے ضابطوں کو اچھی طرح پڑھ لیں۔

امیدوار تفصیلی درخواست فارم (ڈی اے ایف) کو پُر کرنے سے متعلق احکامات اور انڈین اکانومک سروس/ انڈین اسٹیٹسٹکل سروس امتحان 2017 کے ضوابط، نیز انٹرویو کے وقت پیش کئے جانے والے اسناد سے متعلق احکامات کو بھی اچھی طرح پڑھ لیں۔اگر کوئی امیدوار اپنی عمر، تاریخ پیدائش ، تعلیمی لیاقت، ذات سرٹیفکیٹ(ایس سی؍ ایس ٹی؍او بی سی)اور معذوریت سے متعلق اسناد پیش کرنے سے قاصر رہتا ہے تو وہ خود ہی اس کے لئے ذمہ دار ہوگا۔ اسی طرح اگر کسی امیدوار کے پاس مذکورہ اسناد میں سے کوئی سند نہیں رہتی ہے تو انہیں پرسنالٹی ٹیسٹ بورڈ کے سامنے پیش نہیں ہونے دیا جائے گا اور انہیں کوئی سفری کرایہ نہیں ادا کیا جائے گا۔

انڈین اکانومک سروس/ انڈین اسٹیٹسٹکل سروس امتحان 2017 کے لئے پرسنالٹی ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا انٹرویو ستمبر 2017 کے مہینے میں منعقد کئے جانے کا امکان ہے۔انٹرویو کی اصل تاریخ کی اطلاع امیدواروں کو ای سمن لیٹر کے ذریعے دے دی جائے گی۔ اسی طرح رول نمبر کے لحاظ سے انٹرویو کا شیڈیول کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگی۔ امیدواروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس سلسلے میں تازہ ترین جانکاری کے لئے کمیشن کی ویب سائٹ (http://www.upsc.gov.in) برابر دیکھتے رہیں۔

امیدواروں کے لیے پرسنالٹی ٹیسٹ کی تاریخ اور وقت میں کسی بھی صورت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔اس امتحان میں ناکام ہونے والے امیدواروں کی مارک شیٹ امتحان کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد(پرسنالٹی ٹیسٹ کے انعقاد کے بعد) کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی جائے گی۔ یہ مارک شیٹ60 دنوں تک کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب رہے گی۔امیدوار اپنا رول نمبر اور تاریخ پیدائش درج کرکے اپنی مارک شیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔تاہم مارک شیٹ کی شائع شدہ؍ ہارڈ کاپی، یوپی ایس سی کے ذریعے امیدوار کی خصوصی درخواست پر خود کے ذریعے پتہ لکھے ہوئے اور ڈاک ٹکٹ کے حامل لفافے میں بھیجی جائے گی۔مارک شیٹ کی شائع شدہ /ہارڈ کاپی کے خواہش مند امیدوار کمیشن کی ویب سائٹ پر مارک شیٹ جاری ہونے کے بعد سے30 دنوں کے اندر اپنی درخواست دے سکتے ہیں۔ورنہ ان کی درخواست کو قابل اعتنا نہیں سمجھا جائے گا۔امتحان کے نتائج یوپی ایس سی کی ویب سائٹ (http://www.upsc.gov.in) پر بھی دستیاب رہیں گے۔

یونین پبلک سروس کمیشن(یوپی ایس سی) کے کیمپس میں امیدواروں کے لئے ایک سہولتی کاؤنٹر موجود ہے۔ امیدوار اس امتحان سے متعلق کوئی بھی جانکاری یامعلومات تمام کام کے دنوں میں صبح 10 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک ذاتی طور پر آکر یاٹیلی فون نمبر (011)-23385271/23381125/23098543پرفون کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More