23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یوروپی یونین اور بھارت نے سرمایہ کاری کا راستہ ہموار کرنے والے ایک میکانزم کا قیام کیا

यूरोपीय संघ और भारत ने एक निवेश सुविधा तंत्र स्‍थापित किया
Urdu News

نئی دہلی،جولائی،  یوروپی یونین  اور بھار ت نےیوروپی یونین کے   ذریعہ بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے  آج  سرمایہ کاری کا راستہ ہموار کرنے والے ایک  میکانزم (آئی ایف ایم)  کے قیام کا   اعلا ن کیا  ۔  اس میکانزم کے تحت  بھارت میں   یوروپی یونین   کے ذریعہ   سرمایہ کاری  کو فروغ دینے   اور اس کے لئے  راستہ ہموار کرنے کے مقصد سے  یوروپی یونین اور حکومت ہند  قریبی تال میل    کے ساتھ کام کریں گی۔ یہ معاہدہ   مارچ 2016 میں بروسیلز میں منعقدہ     یوروپی یونین بھارت  کی تیرہویں اجلاس میں    دیئے گئے ایک مشترکہ بیان  پر مبنی ہے۔  اس اجلاس میں یوروپی یونین  نے اس طرح کے میکانزم کے قیام کے لئے  بھارت کی رضا مندی کا خیر مقدم کیا تھا  اور یوروپی یونین  اور بھارت کے رہنماؤں نے   تحفظات کی مخالفت کرنے    او ر ایک منصفانہ، صاف شفاف اور اصول پر مبنی تجارت اور سرمایہ کاری  کے ماحول  کے حق میں مل جل کر کام کرنے کے تئیں    اپنی عہد بستگی  کا اعادہ کیا تھا۔

 آئی ایف ایم کے ایک حصے کے طور پر    بھارت میں  یوروپی یونین کے وفد  اور    تجارت اور صنعت  کی وزارت کے محکمہ برائے صنعتی پالیسی اور فروغ (ڈی آئی پی پی)  نے    بھارت میں   یوروپی یونین کے سرمایہ کاروں کے لئے  تجارت کو  آسان بنانے   کا اندازہ کرنے کے لئے   اور  تجارت کا راستہ ہموار کرنے کی خاطر مستقل طور پر اعلی سطحی میٹنگیں کرنے پر رضا مندی    ظاہر کی ہے۔  اس کے تحت بھارت میں  یوروپی یونین کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو  سرمایہ کاری کرنے میں  درپیش      رسمی کاررائیوں کی روکاوٹوں  کے نشاندہی  کرکے انہیں حل کیا جائے گا۔

 اس اقدا م کی اہمیت پر زور ڈالتے ہوئے بھارت میں یوروپی یونین کے سفیر جناب  توماسز  کوسلوسکی   نے کہا کہ    یوروپی یونین اور بھارت کے درمیان  تجارت اور سرمایہ کاری کے رشتوں کو مضبوط بنانے کی سمت  میں  سرمایہ کاری  کا راستہ ہموار کرنے والے میکانزم کا قیام ایک درست قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ یوروپی یونین بھارت میں  سب سے زیادہ   غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والا   ہے،  اور اس اقدام سے یوروپی یونین کے  سرمایہ کاروں کے لئے   بھارت میں  ایک مزید موثر  اور قابل پیشن گوئی   تجارت کے ماحول کو   یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2016 کے آخری اجلاس میں    دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے    بھارت اور یوروپی یونین کے  درمیان  رشتوں کو ایک نئی جہت دینے کا فیصلہ کیا تھا اور ہم اس  پر کام کررہےہیں۔

وہیں،  ڈی آئی  پی پی کے سکریٹر ی   رمیش ابھشیک نے کہا کہ تجارت میں آسانی پیدا کرنا        ہماری حکومت کی میک ان انڈیا مہم   کی بنیادی ترجیح ہے اور بھارت میں یوروپی یونین  کی سرمایہ کاری کےلئے   راستہ ہموار کرنے   کی خاطر آئی ایف ایم کا قیام   اس مقصد کے حصول   میں ایک دوسرا قدم ہے۔  انہوں نے کہا کہ     ان بنیادی مقاصد کے ساتھ آئی ایف ایم کا قیام   عمل میں آیا ہے اس سے  بھارت میں یوروپی یونین کی  کمپنیوں اور  سرمایہ کاروں کو اپنے کاموں کے تئیں درپیش  مسائل   کی نشاندہی کرنے  اور انہیں حل کرنے کا راستہ ہموار ہوگا۔ آئی ایف ایم نئے سرمایہ کاروں کو جوڑے گا اور اسی کے ساتھ  ان لوگوں کو بھی جو بھارت  میں پہلے سے ہی سرمایہ کاری کررہے ہیں۔   انہوں نے کہا کہ آئی ایف ایم ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گا جہاں بھارت میں تجارت کو آسان بنانے  سےمتعلق   یوروپی یونین کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے نقطہ نظر سے  عمومی تجاویز پر  تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مجھے یقین ہے کہ اس سے   بھارت میں  دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع کے حصول میں  یوروپی یونین کے سرمایہ کاروں کی  حوصلہ افزائی ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More