23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے ہنرمندی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ ممبئی کا سنگ بنیاد رکھا

Urdu News

نئی دہلی: ہندوستان کو دنیا کی ہنرمندی کی راجدھانی بنانے کے لئے ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے آج ممبئی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکلز کا سنگ بنیاد رکھا، تاکہ ان طلباء کو انتہائی خصوصی شعبے میں ہنرمندی کی تربیت فراہم کی جاسکے ، جو کلاس 9اور کلاس 12مکمل کرنے کے بعد تکنیکی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، جس سے نئے ہندوستان اور عالمی مارکیٹ کے لئے ان نوجوانوں کو قابل  روزگار اورصنعت  میں جانے کے لئے  تیار کیا جاسکے۔ہنرمندی کے انڈین انسٹی  ٹیوٹ آئی آئی ایس کے قیام کے پیچھے جو سوچ کارفرما ہے، وہ یہ کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف  ٹیکنالوجی(آئی آئی ٹی) اور انڈین انسٹی ٹیوشن آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) کی طرح نامور تعلیمی اداروں کی طرز پر ہنرمندی کے تربیت کے عالمی نوعیت کے مراکز تعمیر کیے جائیں، جن میں بین الاقوامی سطح پر مشہور ہنرمندی کے موجودہ اداروں سےسیکھنے  کی سہولیات ہوں۔

وزیر مملکت کے   درجے کے مہاراشٹر فلم اسٹیج اور کلچرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ کے نائب چیئر مین جناب امرجیت مشرا ،کُرلا حلقے کے اسمبلی ممبر جناب منگیش ایم کوڈالکر، کپتان ملک عبدالراشد  کارپوریٹر، شری جناب نٹراجن چندر سیکھرن، ٹاٹا سنس، جناب اے ایم نائک،  چیئرمین نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اینڈ گروپ چیئرمین، لارسن اینڈ ٹوبرو لمٹیڈ، جناب کے پی کرشنن، سیکریٹری، ہنرمندی کے فروغ  اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر (ایم ایس ڈی ای) کے دیگر سینئر افسران بھی آئی آئی ایس کی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

ایک مقابلہ جاتی بولی کے عمل کے ذریعے ممبئی میں این ایس ٹی آئی کیمپس میں آئی آئی ایس کے قیام کے لئے ٹاٹا ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کو پرائیویٹ ساجھیدار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ٹاٹا گروپ 4.5 ایکڑ کیمپس میں تقریباً 300کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کررہاہے، جس کا مقصد طلباء کو بہترین نوعیت کا بنیادی ڈھانچہ اور دیگر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ کا مقصد اس بات کو یقین دلانا ہے کہ 5 ہزار تربیت پانے والے طلباء 70 فیصد پلیس منٹ مواقع کے ساتھ ہرسال پاس ہوکر نکلیں گے۔

مرکزی کابینہ نے ملک کے تین مقامات ممبئی، احمد آباداور کانپور میں ہنرمندی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ(آئی آئی ایس) کے قیام کو اپنی منظوری دے دی ہے، تاکہ اسکل انڈیا مشن کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔یہ ادارے پبلک پرائیویٹ شراکت داری طرز اور منافع کے بغیر کی بنیاد پر   تعمیر کئے جائیں گے اور آپریٹ کئے  جائیں گے۔

عالمی سطح پر مشہور ہنرمندی کے موجودہ اداروں سے بہترین طور طریقے حاصل کرتے ہوئے عالمی نوعیت کے ہنرمندی کی تربیت کے سینٹر کے طورپر غور کرتے ہوئے اس انسٹی ٹیوٹ میں سیکھنے کی آسانی ہوگی اور سرکاری نجی سیکٹروں میں مضبوط صنعتی تال میل کے ذریعے تربیت دی جائے گی۔اس انسٹی ٹیوٹ کے کورسیز میں جدید تربیت شامل ہوگی، جس میں ڈیجیٹل اور سیکھنے کے پلیٹ فارم استعمال کئے جائیں گے۔یہ اپرینٹس شپ پر مبنی کورسیز کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم ہوگا اور اس میں اعلیٰ معیار کی اہلیت فراہم کی جائے گی، جس سے یونیورسٹیوں کے برابرسرٹیفکیٹ ، ڈپلومہ اور ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔

اس انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خود انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکلز (آئی آئی ایس) کا تصور پیش کیا تھا، جب وہ سنگا پور میں ووکیشنل ایجوکیشن اور تربیتی مرکز  گئے تھے۔یہ ان کی لائق رہنمائی اور ہدایت کی وجہ ہے کہ یہ انسٹی ٹیوٹ آئی آئی ٹیز  اور آئی آئی ایم کے طرز پرہوگا،جو ہمارے ملک میں ہے۔ یہ بین الاقوامی مارکیٹ کے تقاضوں اور جدید ضرورتوں کو پور اکرنے کے لئے اسی  طرح  شہرت ، وقار اور عالمی نوعیت کا بنیادی ڈھانچہ حاصل کرنے کے لئے کوشش کرے گا۔جس طرح ہم اب میک اِن انڈیا کے لئے کررہے ہیں، ہم جلد ہی ‘اسکلڈاِن انڈیا’ کے لئے جانے جائیں گے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکلس(آئی آئی ایس) کی طرح جدید نوعیت کے تربیتی ادارے کے قیام کے پیچھے جو مقصد کار فرما ہے وہ یہ کہ امیدواروں کو اس طرح   لیس کرنے میں مدد کی جائے، جس سے وہ خود قابل مارکیٹ ہنر حاصل کرسکیں۔ہنرمندی کا منظر نامہ عالمی نظام کو تبدیل کررہا ہے اور یہ ادارے ہم کومقابلہ آرائی میں باقی رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ممبئی میں انسٹی ٹیو کے قیام سے مہاراشٹر کے ان نوجوانوں کی امنگوں کو بھی تقویت ملے گی جونئے دور کی صنعتی معیشت کا ایک حصہ بننا چاہتے ہیں۔

 حکومت نے انسٹی ٹیوٹ کے لئے 25 سال کی مدت کے لئے پرائیویٹ شراکت دار کو اراضی فراہم کی ہےاور ہر پانچ سال میں اس پروجیکٹ کی جامع نظر ثانی کی جائے گی۔

ٹاٹا سنس کے چیئرمین نٹراجن چندرسیکھرن نے سنگ بنیاد کی تقریب میں اپنی نیک خواہشات پیش کی ہیں اور کہا ہے کہ ٹاٹا اس پروجیکٹ کا حصہ بنے گا، جس کی سوچ خود وزیر اعظم نے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لئے یہ کام نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنرمندی کا فروغ ایک مناسب حل ہے ، جس سے نوجوان روزگار سے لگ سکیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مارکیٹ سے متعلق جدید ہنرمندی کی تربیت نوجوانوں کو فراہم کی جائے ، جس سے مستقل میں ان کو روزگار فراہم ہوسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More