40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کے 50ویں بین الاقوامی فلم میلے کے اختتام پر’ مرگھے اینڈ ہر مدر نامی‘ فلم کی نمائش کی جائے گی

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان کے 50ویں بین الاقوامی فلم میلے کے اختتام پر  مرگھے اینڈ ہر مدر کی نمائش کی جائے گی۔ اس فلم کے ہدایت کار ایرانی فلم ساز محسن     مخمل بف ہیں۔ یہ فلم ایک 6 سالہ لڑکی مرگھے کے اردگر د گھومتی ہے، جو اپنی والدہ کلوڈیا کے ساتھ رہتی ہے، جسے  روپے کی ادائیگی میں آنے والی  مشکلات کی وجہ سے اس کے گھر سے نکال دیا گیا ہے۔ وہ مرگھے کو اگلے دروازے پر ایک بوڑھی عورت کے پاس چھوڑ جاتی ہے۔   یہ اٹلی میں تیار کی گئی مخمل بف کی پہلی فلم ہے اور یہ اطالوی زبان میں ہے۔

اس فلم نے پہلے ہی تنقیدی پہلو سے کافی نام کمایا ہے۔ اس فلم نے اپنے بیانیہ روانی میں ایک مخصوص معصومیت کے ساتھ تنقیدی مقام حاصل کیا ہے، جو سالوں تک فلم ساز کی پختگی کی عکاسی کرتی ہے۔

اس فلم میں سماجی نظام، اخلاقیات  اور جدید نوجوان نسل کے  دیگر پہلوؤں کے علاوہ شناخت کے معاملات پر توجہ دینے کے بجائے مشرق وسطیٰ کی روزمرہ کی زندگی اور انقلاب کےعلاوہ آمریت پسندی کے معاملات پر توجہ دی گئی ہے ۔ اس فلم کو  2019 میں   بوسفورس فلم میں نامزد کیا گیا تھا۔ فلم ساز مخمل بَف پہلے بھی نامزد کیا گیا ہے اور انہیں کئی دیگر فلم فیسٹیول میں اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ وہ ایران کی نئی لہر کی دوسری نسل کے ایک سرکردہ ٹارچ بیرر (مشعل  اٹھانا)سمجھے جاتے ہیں۔

ہندوستان کے50ویں بین الاقوامی  فلم میلے میں 76ملکوں کی تقریباً 200 بہترین فلمیں دکھائی جائیں گی، جبکہ ہندوستانی پنورما سیکشن میں 26 فیچر فلمیں اور 15 غیر فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی۔ فلمی میلے کے گولڈن جبلی ایڈیشن میں 10000سے زیادہ لوگ اور فلم شائقین کی شرکت متوقع ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More