23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کے نوجوان فلم ساز: آئی ایف ایف آئی۔2017 میں ابھرتی آواز اور نیا انداز بیان

Urdu News

نئی دہلی۔ ہندوستان کے بین الاقوامی فلمی میلے 2017- کے چوتھے دن معروف ادیب اور فلم ساز اشونی ایئر تیواری کی  عمدہ نظامت میں ‘‘ ہندوستان کے نوجوان فلم ساز: ابھرتی آواز اور نیا انداز بیان’’ کے مرکزی خیال پر ایک پینل ڈسکشن کا اہتمام ہوا۔ جس میں کارتک سباراج، آر ایس پرسنّا، بھاسکر ہزاریکا اور راجہ کرشنا مینن نے شرکت کی۔

بالی ووڈ نے گزشتہ چند برسوں کے دوران ہونہار قصہ گو یان کی ایک نئی فصل دیکھی ہے اور  ان نئی فلمی شخصیات کی آواز، اس لحاظ سے منفرد ہے کہ  وہ سماجی طور پر زمینی کہانیاں سنانے کے لئے وہ آسان طریقے استعمال کرتے ہیں جو ہندوستان کے میٹروپولیٹن مراکز سے آگے کے ہوتے ہیں۔ ا س پینل میں شامل  چند وہ کامیاب اور نمایاں فلم ساز  تھے، جنہوں نے حالیہ برسوں کے دوران حقیقی مقامات پر اور عوام کے درمیان غیر روایتی کہانیوں کے ساتھ فلمیں بنائی ہیں جن کے اثرات دور رس ر ہے ہیں۔

محترمہ اشونی  ایئر  تیواری نے ہدایت کاری اور کہانی نویسی کی شروعات مشہور فلم ‘‘ نیل بٹے سناٹا’’  سے کی تھی جو تمل زبان میں‘‘ اماں کنّا کو’’ کے نام پر بنائی گئی ۔ انہوں نے ‘‘بریلی کی برفی’’ کے نام سے رومانی کمیڈی  پر مبنی فلم بھی بنائی۔ انہوں نے نئے ابھرتے ہوئے نئے قصہ گویان  کی بات کرتے ہوئے کہا کہ‘‘ گزشتہ چند برسوں کے دوران ہندی سنیما کی صنعت نے ایسے متعدد فلم ساز دیکھے ہیں جو باہر سے آئے تھے اور ان کی کہانیوں نےفلم صنعت میں اپنا مقام بنایا ہے۔ ان کہانیوں میں انہوں نے بے خوفی کا مظاہرہ کیا ہے اور وقت آیا کہ سنیما بینوں نے انہیں قبول کرناشروع کردیا۔ ان کی یہ قبولیت فلموں میں ادا کاروں کی پرواہ کئے بغیر حاصل ہوئی ہے۔’’

انہو ں نے مزید کہا کہ‘‘ تین فلمیں بنانے کے بعد میں نے یہ محسوس کیا کہ باہر جانا اور آپ کو اپنی کہانیاں سنانا آسان نہیں ہے۔ لیکن اب فلم ساز ایسے پروڈیوسروں کا انتظار کررہے ہیں جو اچھی کہانیاں سنانا چاہتے ہیں۔’’

بھاسکر ہزاریکا نے کہا کہ اگر ہندوستان میں لوگ سب ٹائٹل کے ساتھ کوریائی فلمیں دیکھ رہے ہیں تو وہ سب ٹائٹل کے ساتھ منی پوری فلمیں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے باوجود فلم ساز کو اس کے لئے چوکنّا رہنا ہوگا کہ ہمیں بھاری بھرکم مکالمہ والی فلمیں نہیں بنانی چاہئیں کیونکہ لوگ ہر وقت پڑھ نہیں سکتے۔ لہذا ہمیں ایسی فلمیں بنانی ہوگی جن میں مکالمے کم ہوں لیکن ان کے مناظر بہت کچھ بتانے والے ہوں۔ میں گزشتہ پانچ چھ سال سے ممبئی میں جدوجہد کررہا ہوں۔ میں نے اس مسئلے کو سمجھا ہے کہ ہندی ہماری پہلی زبان نہیں ہے میں ہندی بولنے والے سامعین کے لئے اپنی کہانیوں کو بدل رہا ہوں۔ جب ہم اپنے گھر واپس جاتے ہیں تو ہم آسامی زبان میں کام کرتے ہیں اور جب ہم پروڈیوسروں سے ملتے ہیں تو  وہ ہمیں تمام ہندی زبانوں میں فلم بنانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ وہ زیادہ سے زیادہ علاقوں میں دکھائی جاتی ہیں۔

جناب آر ایس پرسنّا نے کہا کہ‘‘جب ہم پیچھے دیکھتے ہیں تو وہاں بے روزگار رہنے کے وسیع امکانات  موجود پاتے ہیں۔جب آپ بے روزگا ر ہوتے ہیں تو بغیر فلم ساز ہوئے آپ فلمی میلوں کے گرد گھومتے ہیں جو کہ میں‘‘ کلیانہ سمائل سادھم’’ میں کیا کرتا تھا۔ یہ ہماری زندگی کا بہترین دور تھا ۔ آپ اپنے دوستوں کے ساتھ ٹریننگ حاصل کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دوسری فلمیں آپ کو ملیں۔ آپ دوسری فلم سازوں کو تنقید کرتے ہیں جب کہ آپ بہتری میں اس  کی حد تک نہیں پہنچ سکتے۔ تمل سنیما کا شکریہ کے کلیانہ سمائل سادھم جیسی فلم اس وقت بن سکی جب یہ آزادانہ طور پر پیش کی گئی اور بہت چھوٹے پیمانے پر اسے ریلیز کیا گیا۔

راجا کرشنا منین نے کہا کہ وہ فلم جسے فلمی میلے میں صحیح معنوں میں دیکھا گیا وہ ‘‘بارہ آنہ ’’ ہے۔ جب میں نے یہ فلم بنائی تھی تو میں نے سوچا تھا کہ یہ کہانی ہے اور میں اسے لوگوں کو بتاؤں گا اور میں جتنا بھی ممکن ہوسکتا تھا بہترین طریقے سے اسے بتایا۔اسے میلے میں دکھایا گیا اور آرٹ ہاؤس فلم قرار دیا گیا۔ اس سے مجھے دکھ پہنچا کیونکہ میرا اس کو بنانے کا مقصد یہ قطعی نہیں تھا۔ لیکن اس سلسلے میں  میں نے کافی دلچسپ تبصرے سنے جن میں کہا گیا کہ یہ یک دم منموہن ڈیسائی کی فلم دکھتی ہے جس میں حقیقت کو فلم بند کیا گیا ہے۔ اس لئے میں سوچتا ہوں کہ جب آپ کچھ کہتے ہیں تو حقیقی معنوں میں لوگ اسے  قبول کرنا شروع کردیتے ہیں۔

بین الاقوامی فلمی میلے کا 48 واں ایڈیشن ، 20 سے 28 نومبر تک گوا کے ساحل پر منعقد ہوگا۔ آئی ایف ایف آئی ہندوستان کا سب سے بڑا اور ایشیاء کا سب سے پرانا میلہ ہے جو اسے دنیا میں انتہائی پروقار تقریبات میں سے ایک بناتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More