35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان میں اسمارٹ گرڈ بنانے کیلئے ای ای ایس ایل 50 لاکھ اسمارٹ میٹرس خریدے گا

ईईएसएल भारत में स्मार्ट ग्रिडों के सपने को साकार करने के लिए 50 लाख स्मार्ट मीटर खरीदेगी
Urdu News

نئی دہلی، : وزارت بجلی کے تحت انرجی ایفی سینسی سروسز لمیٹڈ (ای ای ایس ایل) جولائی میں 50 لاکھ اسمارٹ میٹرس کی خریداری کے لئے بڑا ٹینڈر جاری کیا ہے۔ اس سے اے ٹی اینڈ سی نقصانات، بجلی کی چوری کم کرنے میں مدد ملے گی اور 24 گھنٹے بجلی کی نگرانی میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے نتیجہ میں سب کے لئے 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی۔

ای ای ایس ایل کی بولی لگانے سے پہلے کی میٹنگ 22 اگست 2017 کو ہوئی تھی جس میں 50 لاکھ اسمارٹ میٹر کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر اسمارٹ میٹر بنانے والوں ، سسٹم انٹیگریٹروں کی جانب سے مثبت رد عمل سامنے آیا ہے اسے مختلف دوسرے شرکہ جن میں ورلڈ بینک اور ٹیلی کام آپریٹرس وغیرہ شامل ہیں۔ ان میں بھی جوش و خروش دیکھا گیا ہے۔ اسمارٹ میٹر تیار کرنے والوں کی طرف سے جو دلچسپی دکھائی گئی ہے وہ بولی سے قبل کی میٹنگ تقریباََ 100 کمپنیوں کی شرکت سے ظاہر ہوتا ہے۔

ای ای ایس ایل پوری سرمایہ کاری کے علاوہ پورے بنیادی ڈھانچے کا رکھ رکھاؤ آئندہ دس برسوں میں کرے گا۔ اس طریقہ کار میں کمپنی کو اس حالت میں پہنچا دیا ہے کہ ان پر پروگرام کے عمل درآمد میں مالی دباؤ نہیں پڑے گا۔ ای ای ایس ایل آئندہ برسوں کے دوران ڈسکام میں اپنی بچت سے اپنا سرمایہ حاصل کر لے گا۔

اسمارٹ گرڈ پروجکٹوں کے عمل درآمد کے لئے ہریانہ اوراترپردیش میں میٹروں کی خریداری کی جا رہی ہے۔ یہ میٹر ان ریاستوں میں بیلنگ کا نظام بہتر بنا کر ان کے اے ٹی اینڈ سی خساروں میں نہ صرف نمایا ںکی کریں گے بلکہ پورے طریقہ کو بدل دیں گے اور عام صارفین جتنی بجلی استعمال کریں گے اسی کے لئے رقم ادا کریں گے۔

پورے پروجکٹ کو موضوع اور قابل استطاعت بنانے کی غرض سے ای ای ایس ایل نے دو حصوں میں یعنی اسمارٹ میٹروں کی خریداری اور سسٹم انٹریگریٹر کا نظم کی صورت میں جدید میٹرنگ بنیادی ڈھانچہ (اے ایم آئی) شروع کیا ہے۔ ای ای ایس ایل ، اے ایم آئی پروجکٹ کے دوسرے حصے کے طور پر آئندہ ماہ کے عوائل میں سسٹم انٹگریٹر کے انتخاب کے لئے ٹینڈر جاری کرنے کا مشورہ بنایا ہے۔

ہریانہ اور اترپردیش کے ڈسکام (ڈی آئی ایس سی او ایم ایس) کے اعلیٰ حکام بہار ، جھارکھنڈ اور اڈیشہ کے ڈسکام کے نمائندوں کے علاوہ سی ای اے، اور این ایس جی ایم وغیرہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ بولی لگانے سے قبل کی میٹنگ میں موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More