28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان عالمی امن اور استحکام میں مدد دینے کے لئے کینیا کے ساتھ کام کرنے کا منتظر: صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی

The President said, "India's contribution to global peace and security with the aim of working with Kenya hopeful"
Urdu News

نئیدہلی، 12جنوری،صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے کل راشٹرپتی بھون میں جمہوریہ کینیا کے صدر عالی جناب اوہورو کینیاٹا کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ان کے اعزاز میں ایک ضیافت کا بھی اہتمام کیا۔

کینیا کے صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہاکہ ہندوستان کے کینیا کے ساتھ صدیوں پرانے تعلقات ہیں۔ ہندوستان اور کینیا نے نوآبادیاتی نظام کے خلاف مل کر لڑائی کی ہے۔ دونوں ملک جمہوری قدروں اور روایات میں مشترکہ اعتقاد کے رشتوں سے جڑے ہیں۔ ہندوستان کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کے کینیا کے بانی صدر جومو کینیاٹا کے ساتھ خصوصی تعلقات تھے جنہوں نے کینیا ملک کی بنیا رکھی تھی۔

صدر نے کہا کہ ہندوستان اور کینیا نے جولائی 2016 میں وزیراعظم جناب نریندر ومودی کےدورے کے دوران حکومت کے سربراہ کی سطح پر رابطے پھر سے قائم کرکے تعاون میں خاطرخواہ پیش رفت کی ہے۔ یہ اعلی سطح کے تبادلے تین دہائیوں کے بعد ہورہے ہیں۔انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینیا کے صدر کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون گہرا ہوگا اور اس میں مزید وسعت پیدا ہوگی۔

صدر نے کہا کہ تجارت، گنجائش سے کم ہے اور اس میں اضافے کی ضرورت ہے اور معاشی رشتوں کو بھی وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان دونوں ملکوں کی صنعت اور کاروبار کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اس سے صحت، سیاحت، آئی ٹی، زراعت، نیلی معیشت اور توانائی میں مواقع فراہم ہوں گے۔

صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی طرفسے ظاہر کئے گئے جذبات کا اسی طرح جواب دیتے ہوئے کینیا کے صدر نے کینیا میں ہندوستانی برادری کے رول کی تعریف کی، جنہیں انہوں نے کینیا کے معاشرے کا ایک اٹوٹ حصہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی برادری جن کی وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے حوصلہ افزائی کی تھی، کینیا کی آزادی کی جد و جہد کا ایک اٹوٹ حصہ تھے۔

انہوں نے اعلی ترین سطح پر رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام اور کاروبار سربراہ تعلقات کو ایک نئی سطح تک لیجانے کے لئے تحریک حاصل کرسکیں۔

اپنی ضیافتی تقریر میں صدر پرنب مکھرجی نے کہا کہ جناب اوہورو کینیاٹا کی دانشمندانہ قیادت میں کینیا مشرقی افریقہ کی سب سے تیز ابھرتی ہوئی معیشت بن گیا ہے۔ اس نے خود کو ایک مالی، کاروباری سیاحتی اور ٹرانسپورٹ خدمات کے مرکز کے طور پر ثابت کردیا ہے۔ ہندوستان، کینیا کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری کے تئیں عہد بستہ ہے۔ صدر نے کہا کہ ہندوستان کینیا کو اس کے انسانی وسائل کے فروغ میں مدد دینے کے لئے تیار ہے۔ صدر نے کہا کہ ہندوستان نے حالہی میں کینیا۔اورافکی اتسو میں پہلے فیسٹول آف انڈیا کا اہتمام کیا۔ ہم ہندوستان میں بھی فیسٹول آف کینیا کے انعقاد کے منتظر ہیں۔ 21 ویں صدی میں ہندوستان کینیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کی خواہشات کو پورا کیا جاسکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More