33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے مہاراشٹر میں دیہی کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لئے 200ملین ڈالر کے قرضہ جاتی معاہدے پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)اور حکومت ہند نے آج 200ملین ڈالر کے ایک قرضہ جاتی معاہدے پر دستخط کئے، تاکہ ریاست مہاراشٹر کے 34اضلاع میں سبھی موسم کے لئے ساز گار دیہی سڑکوں کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔اس کا مقصد سڑک تحفظ کو بہتر بنانا اور دیہی علاقوں کو بازاروں اور سروسز سے بہتر طورپر جوڑنا ہے۔

مہاراشٹر دیہی کنکٹیویٹی امپروومنٹ پروجیکٹ کے لئے قرضہ جاتی  معاہدے پرحکومت ہند کی طرف سے وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور کے ایڈیشنل سیکریٹری (فنڈ بینک اور اے ڈی بی)جناب سمیر کمار کھرے اور اے  ڈی بی، کے انڈیا ریزیڈنٹ مشن کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر جناب سبیا ساچی  مترا نے دستخط کئے۔پروجیکٹ ایگریمنٹ پر محکمہ فائننس کے انڈر سیکریٹری جناب والٹر ڈی میلو اور مکھیہ منتری گرام سڑک یوجنا کے سیکریٹری ، نیز مہاراشٹر رورل  روڈ ڈیولپمنٹ ایسو سی ایشن (ایم آر آر ڈی اے) کے چیف ایگزیکیٹو افسر (سی ای او)جناب پروین کیڈے نے دستخط کئے۔

قرضہ جاتی معاہدے پر دستخط کے بعد جناب کھرے نے کہا کہ  دیہی کنکٹیٹویٹی کو بہتر بنانا  حکومت ہند کی کلید ی ترجیحات میں سے ایک ہے، جس سے پروجیکٹ سے وابستہ اضلاع میں دور دراز کی دیہی برادریوں میں روزی روٹی کمانے کے امکانات کو بڑھانے اور غریبی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سڑک کنکٹیویٹی  بڑھنے اور بازاروں تک بہتر رسائی سے کسانوں کو اپنی زرعی پیداواریت اور آمدنی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

جناب مترا  نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے 21,00کلومیٹر دیہی سڑکوں کی حالت بہتر بنے گی ، جو ہر موسم سے متعلق معیارات کے مطابق ہوں گی اور جو آب و ہوا اور حفاظتی خصوصیات پر کھری اترے گی۔ یہ سڑکیں دیہی برادریوں کو پیداوری زرعی علاقوں اور سماجی  اقتصادی مراکز سے جوڑیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت سڑک کی تعمیر کے بعد 5 سال تک ان کی دیکھ بھال کرنے کا التزام بھی کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر میں وسیع سڑک نیٹ ورک ہے، جن میں دیہی سڑکوں کا نیٹ ورک دو تہائی ہے، لیکن ان میں سے آدھی سے زیادہ دیہی سڑکیں غیر مہربند ہیں، جو انہیں موٹر گاڑیوں پر مشتمل نقل و حمل کے لئے غیر مناسب اوربارش کے دنوں میں ناممکن بناتی ہیں۔سڑک تحفظ ایک اہم موضوع رہا ہے، کیونکہ ہندوستان بھر میں جتنے  جان لیوا حادثات ہوتے ہیں، ان میں مہاراشٹر کا حصہ 8 فیصد سے زیاد ہ ہے۔

قرض کے ساتھ ساتھ،روڈ اثاثہ جات بندوبست ، سڑک تحفظ ، موسم کے موافق ڈیزائن اور تعمیر اور ویب پر مبنی ریئل ٹائم پروجیکٹ مانیٹرنگ جیسے شعبوں میں ایم آر آر ڈی اے کو ادارہ جاتی سطح پر مضبوط کرنے کے لئے ایک ملین ڈالر کا تکنیکی معاونتی گرانٹ بھی شامل ہے۔ سڑک کا استعمال کرنے والوں تک بھی پہنچنے کی کوشش کی جائے گی، تاکہ انہیں سڑک تحفظ ، انسانوں کی اسمگلنگ اور خواتین کے اندر سڑک کی تعمیر اور اس کے رکھ رکھاؤ سے متعلق ہنرمندیوں سمیت صنفی امور کے تئیں بیداری پیدا کی جاسکے۔

اے ڈی بی انتہائی درجے کی غریبی کے خاتمے کے لئے اپنی مسلسل کوششوں کے ساتھ ساتھ ایک خوشحال ، شمولیت پرمبنی اور پائیدار ایشیاء کے حصول کے تئیں پابند عہد ہے۔1966ء میں قائم کیا گیا یہ بینک 68 اراکین کی ملکیت ہے، جن میں سے 49 اراکین کا تعلق اسی خطے سے ہے۔ 2008ء اس نے 21.6بلین ڈالر کے نئے قرضوں اور گرانٹس کے تئیں اپنی عہدبستگی کا اعلان کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More