23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان اور امریکہ کی سی ای آر ٹی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

Urdu News

نئی دہلی۔11؍جنوری، حکومت ہند کی الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حکومت کے ہوم لینڈ سیکورٹی کے محکمے کے تحت ہندوستان کی انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی- آئی ایم) اور امریکہ کی سی ای آر ٹی کے درمیان سائبر سیکورٹی کی شعبے میں باہمی تعاون سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمت نامے پر الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کی سکریٹری محترمہ ارونا سندرراجن اور ہندوستان میں امریکہ کے سفیر جناب رچرڈ ورما نے دستخط کئے۔

اس مفاہمت نامے کا مقصد دونوں ملکوں کے موجودہ قوانین اور ضابطوں کے تحت مساوات اور باہمی فوائد کی بنیاد پر سائبر سیکورٹی سے متعلق اطلاعات کا تبادلہ اور قریبی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اس سے پہلے 19 جولائی 2011 کو امریکہ اور ہندوستان نے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے تھے ، جس کا مقصد قریبی تعلقات کو فروغ دینا اور سائبر سیکورٹی کے لئے ذمہ دار متعلقہ حکومتوں کی تنظیموں کے درمیان اطلاعات کا بروقت تبادلہ تھا۔ 19 جولائی 2011 سے ہندوستان کی سی ای آر ٹی اور امریکہ کی سی ای آر ٹی کے درمیان مستقل طور پر بات چیت ہوتی رہتی ہے تاکہ سائبر سیکورٹی سے متعلق امور پر اطلاعات کا لین دین کیا جاسکے۔ سائبر سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے دونوں ملکوں نےاس مفاہمت نامے کی تجدید بھی کی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More