37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان، دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر مسلسل کاربند ہے:جی کشن ریڈی

Urdu News

نئیدہلی۔ اُمور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے کہا ہے  کہ ہندوستان دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر مسلسل کاربند ہے۔ جناب ریڈی آج گوہاٹی میں آسام پولیس کے ذریعے منعقدہ پولیس کے یادگاری دن کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ہندوستانی افواج ، ملک کی سلامتی کو درپیش  تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے  پوری صلاحیت  رکھتی  ہیں۔  علاوہ ازیں ملک میں پولیس عملے اور عام شہریوں کی ہلاکتوں میں کمی  واقع ہوئی  ہے۔

’’اسمرتی پریڈ‘‘ کے دوران حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب ریڈی نے کہا کہ پورا ملک پولیس کےاس  یادگاری دن کے موقع پرہماری پولیس فورسز اور ان کے اہل خانہ کو سلام کرتا ہے ۔ملک ان بہادر پولیس اہلکاروں کو جنہوں نے اپنے فرائض کو انجام دیتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں،انہیں نہایت فخر کے ساتھ یاد کرتا ہے۔

آسام پولیس کی مثالی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ شورش اور  ملیٹنسی کے خلاف کئی دہائیوں  تک لڑائی لڑتے ہوئے  آسام پولیس نے  شورش مخالف کارروائیوں کے دوران اپنی غیر معمولی  پیشہ ورانہ مہارت ،دلیری اور شجاعت کامظاہرہ کیا۔

جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ  ’’آسام پولیس کے اہلکاروں نے  ملیٹنٹوں اور شورش پسندوں کے خلاف لڑائی کے علاوہ  سرحدی علاقوں میں  جرائم کی روک تھام اور  سیکورٹی کو یقینی بنانے  ، قانون اور انتظام کو برقرار رکھنے  کے دوران   اپنی جانوں کانذرانہ  پیش کیا۔ علاوہ ازیں  آسام پولیس کے اہلکاروں نے  سیلاب اور دیگر قدرتی آفات  کے دوران  بھی ضرورتمند لوگوں  کی مدد کی‘‘۔ 1964 سے لیکر  اب تک  آسام پولیس کے کُل 879 اہلکاروں نے امن وقانون کو برقرار رکھنے کے دوران  اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

آسا م پولیس کے اہلکاروں کے ذریعے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو  فخر کے ساتھ یادکرتے ہوئے  جناب ریڈی نے کہا کہ انہیں کی قربانیوں کے  سبب آسام میں  سیکورٹی کے حالات  پوری طرح سے تبدیل ہوچکے ہیں اور ریاست کے باشندے اب امن اور خوشحالی کے عہد میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور ریاست میں  سرمایہ کاری کے  اب بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  آسام کی پوری ریاست  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی مشرق نواز پالیسی   کے وژن کو  پورے جذبے اور لگن کے ساتھ  آگے لے کر جارہی ہے۔ وزیر موصوف نے  آسام پولیس کے  خلوص ،انہماک ، دیانتداری ، شجاعت اور دلیری  کو آسام پولیس کےہال مارک  کی حیثیت سے تعبیر کیا۔

میڈیا کے افراد کے سامنے  اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے  شمال مشرق  میں باقی بچے  ہوئے تمام ملیٹنٹوں  اور شورش پسندوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا ہتھیار ڈال  دیں اور ملک کے اصل دھارے میں شامل ہوجائیں جہاں سے وہ ملک کی ترقی میں بیش قیمت تعاون دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہر ایک فرد کو تشدد کاراستہ ترک کردینا چاہئے  ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان جیسی  جمہوریت میں  تشدد کے لئے  کوئی جگہ نہیں ہے اور کسی بھی  اختلاف کو  ایک پُرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے  حل کیا جاسکتا ہے۔

اسمرتی پریڈ کے دوران  موجود مرکزی وزیر ، ڈی جی پی ، آسام اور ہر رینک کے  دیگر سینئر افسران  نے میموریل کالم میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس پروگرام کے دوران آسام پولیس ہیڈ کوارٹرس کے افسران نے  ان پولیس افسران اور اہلکاروں کے نام بھی پڑھے جنہوں نے  یکم ستمبر 2018 تا 31 اگست 2019 کے دوران  اپنی جانیں گنوائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More