37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندستان کے قدیم دستاویزات کے قومی محافظ خانہ کی 127 ویں یوم قیام

ہندستان کے قدیم دستاویزات کے قومی محافظ خانہ کی 127 ویں یوم قیام
Urdu News

نئی دہلی، 8 مارچ / ہندستان کے قدیم دستاویزات کے قدیم دستاویزات کے قومی محافظ خانہ کی 127 ویں یو م قیام 16 ماچ 2017 (ہفتہ) کو اس کے نئی دہلی میں جن پتھ پر واقع دفتر میں منایا جا ئے گا۔ یہ وزارت ثقافت کے تحت ایک وابستہ دفترہے۔ ا س کا قیام 11 مارچ 1891 کو کلکتہ میں امپیریل ریکارڈ ڈپارٹمنٹ کے طور پر عمل میں آیا تھا۔ پروفیسر جی ڈبلو فارسٹ اس محکمہ کے پہلے انچارج افسر تھے۔ 1911 کلکتہ سے دہلی راجدھانی منتقل ہونے کے بعد 1926 میں نیشنل آرکائیو کی موجودہ عمارت تعمیر ہوئی تھی جس کو ایڈون لوٹین نے ڈیزائن کیا تھا۔ کلکتہ سے تمام ریکارڈوں کی نئی دہلی منتقلی 1937 میں مکمل ہوئی۔ نیشنل آرکائیو آف انڈیا کا ایک علاقائی دفتر بھوپال میں اور تین ریکارڈ آفس بھونیشور ، جے پور اور پڈوچیری میں ہیں۔

127 ویں یوم قیام کےموقع پر انقلابی وطن پرست (1905-1947) کے عنوان سے ایک نمائش کا افتتاح وزارت کلچر کے سکریٹری جناب این کے سنہا، سہ پہر ساڑھے چار بجے کریں گے۔

Related posts

7 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More