33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہریانہ کے تمام تر10پارلیمانی حلقہ ہائے انتخابات میں عام انتخابات کے چھٹویں مرحلے کے دوران 12مئی کو ووٹ ڈالے گئے

Urdu News

نئی دہلی: ریاست ہریانہ میں واقع 10پارلیمانی حلقہ ہائے انتخابات یعنی انبالہ ( ایس سی ) ، ہسار ، کرنال ، سونی پت ، فریدآباد ، سرسہ ( ایس سی ) گڑگاوں ، کروکشیتر، روہتک اوربھوانی ۔مہندرگڑھ میں واحدمرحلے کے دوران یعنی عام انتخابات 2019کے 6ویں مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے ۔ یہ ووٹ اتوار 12مئی 2019کو صبح 7بجے سے شام 6بجے تک ڈالے گئے ۔ مذکور ہ تمام تر 10پارلیمانی حلقہ ہائے انتخابات میں سے 8حلقہ ہائے  انتخابات میں عام زمرے کے  حلقہ ہائے انتخابات ہیں جب کہ دوحلقہ  ہائے انتخابات یعنی سرسہ اورانبالہ درج فہرست ذاتوں کے لئے ریزرو ہیں ۔ مذکورہ 10حلقہ ہائے انتخابات میں سے مجموعی طورپر 223امیدوارن انتخابات لڑرہے ہیں، جن میں 11خواتین  بھی شامل ہیں ۔ سب سے کم تعداد میں انتخابات لڑنے والے امیدواران کرنال سے ہیں ،جہاں 16امیدوارکھڑے ہیں اورسب سے زیادہ تعداد میں امیدواران سونی پت سے انتخاب لڑرہے ہیں، جہاں 29امیدواران میدان میں ہیں ۔ پوری ریاست میں 19441پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ،جن میں 5510پولنگ اسٹیشن شہری علاقوں میں واقع ہیں اور 13931پولنگ اسٹیشن دیہی علاقو ںمیں واقع ہیں ۔

ریاست ہریانہ میں 18056896ووٹرس ہیں جن میں سے 9716516افراد مرد ہیں ، اور8340173خواتین ہیں اور 207تیسرے زمرے کے ووٹرس ہیں ۔ درج ذیل گوشوارے اور گراف میں صنفی لحاظ سے تمام ترحلقہ ہائے انتخابات میں ووٹروں کی تعداد ( 23اپریل ،2019تک ) دی گئی ہے ۔ اس ریاست میں 100فیصد ای پی آئی سی کوریج میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اورالیکٹورل رول بھی تیارکئے گئے ہیں ۔

 پارلیمانی حلقہ ہائے انتخابات کا نام  => انبالہ کروکشیتر سرسہ ہسار کرنال سونی پت روہتک بھونای گڑگاوں فریدآباد میزان
مرد افراد 990603 882798 959026 882418 1019227 866353 937701 889989 1145459 1142942 9716516
خواتین 862944 774525 844316 749383 884941 726230 799422 764366 1005174 928872 8340173
تیسرازمرہ 30 12 11 8 25 27 10 12 35 37 207
ووٹروں کی مجموعی تعداد 1853577 1657335 1803353 1631809 1904193 1592610 1737133 1654367 2150668 2071851 18056896

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0020VJ8.png

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More