32.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہریانہ ،مدھیہ پردیش ،اترپردیش ، تلنگانہ اوردلی آکسیجن پہنچانے کے لئے بھی آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں چلائی جارہی ہے

Urdu News

نئی دہلی، تمام رکاوٹوں کو دورکرتے ہوئے اور نئے حل تلاش کرتے ہوئے انڈین ریلوے  ملک بھر کی مختلف ریاستوں کو لکویڈ میڈیکل آکسیجن  ( ایل ایم او) کی ڈلیوری کرتے ہوئے راحت  پہنچانے کے  اپنے سفر پررواں دواں  ہے۔اب تک انڈین ریلویز   نے ملک بھر کی مختلف ریاستوں کو 76 ٹینکروں  میں  1125 ایم ٹی  ( تقریباََ ) ایل ایم او  پہنچائی ہے۔ 20 آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں  اپناسفر مکمل کرچکی ہیں اور 7  مزید گاڑیاں  27  ٹینکروں  نے  422  ایم ٹی  ( تقریباََ ) ایل ایم او لے کر چل رہی ہیں۔انڈین ریلویز کی کوشش ہے کہ درخواست کرنے والی ضرورتمند کرنے والی ریاستوں کو جتنے کم وقت میں  ممکن ہوسکے زیادہ سے زیادہ  ایل ایم او پہنچائی جائے ۔

درگاپور سے  120 ایم ٹی لکویڈ میڈیکل آکسیجن لے کر  دلی کے لئے دلی کے لئے تیسری آکسیجن ایکسپریس  راستے میں  ہے اور اس کے 4 مئی 2021 تک دلی  پہنچنے کی توقع ہے۔

تلنگانہ میں  60.23  ایم ٹی ایل ایم او لے کر  انگل سے چلنے والی  دوسری آکسیجن ایکسپریس   پہنچے گی۔

ہریانہ  میں   انگل (اوڈیشہ ) اور راؤرکیلا (اوڈیشہ )سے  تقریباََ  72 ایم ٹی لکویڈ  میڈیکل آکسیجن لانے والی چوتھی اور پانچویں  آکسیجن ایکسپریس  گاڑیاں  پہنچیں گی۔85 ٹن آکسیجن لے کر ایک اور آکسیجن ایکسپریس  ہاپا  (گجرات)سے چل کرراستے میں  ہے اور این سی آر خطے میں ڈلیوری کے لئے گڑگاؤں  پہنچ رہی ہے۔

مدھیہ پردیش (چوتھی )، اترپردیش (دسویں)، تلنگانہ، ہریانہ اور دلی آکسیجن  پہنچانے کے لئے  422.08 ایم ٹی ایل ایم او لے

کرسات  آکسیجن ایکسپریس  گاڑیاں راستے میں  ہیں۔

اب تک  انڈین ریلویز  1125 میٹرک ٹن  سے زیادہ ایل ایم او پہنچاچکا ہے، جس میں  مہاراشٹرکو 174 ایم ٹی  ، اترپردیش  430.51 ایم ٹی  ، مدھیہ پردیش  156.96  ایم ٹی  ،دلی کو  190 ایم ٹی  ،  ہریانہ کو 109.71 ایم ٹی اورتلنگانہ کو 63.6 ایم ٹی شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More