25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گڈ کری نے این ایچ شعبہ میں شاندار کارکردگی کے لئے نیشنل ہائی ویز ایکسلینس ایوارڈز پیش کئے

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں نیز درمیانی چھوٹی اور بہت چھوٹی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈ کری نے ملک میں عالمی پیمانے کا  سڑک بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے میں قومی شاہراہ(این ایچ) شعبے کے تمام شراکتداروں کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی کوششیں ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ سال یومیہ 29 کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کاریکارڈ قائم ہوا۔نئی دہلی میں کل شام این ایچ شعبے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو‘‘ نیشنل ہائی وے ایکسلینس ایوارڈز’’ دیتے ہوئے وزیرموصوف نے امید ظاہر کی آنے والے دنوں میں یومیہ 50 کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر کانشانہ حاصل کرکے موجودہ ریکارڈ کو توڑ دیاجائے گا۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں نیز ایم  ایس ایم ایز مرکزی وزیر جناب نتن گڈ کری نئی دہلی میں این ایچ شعبے میں غیرمعمولی کارکردگی کے مظاہرے کے لئے منعقدہ نیشنل ہائی ویز ایکسلینس ایوارڈز تقسیم کرنے کے بعد سامعین سے خطاب کرتے ہوئے۔

نیشنل ہائی ویز ایکسلینس ایوارڈز 2018 میں تشکیل پایا تھا۔ 2018 میں پہلی بار ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں پورے ملک کی طول العرض سے آنے والے شرکاء شامل تھے۔ پہلے سال کے ایوارڈز کی کامیابی کے بعد وزارت نے نیشنل ہائی ویز ایکسلینس  ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب میں سالانہ تقریب کاحصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس ایوارڈز کامقصد ان کمپنیوں کا  اعتراف کرنا ہے جو شاہراہوں کی تعمیر، آپریشنز، رکھ رکھاؤ اور شاہراہوں کی ترقی کے مراحل ٹو لنگ کے علاوہ روڈ سیفٹی کے شعبے میں غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کررہی ہیں،ان کااعتراف کرنا ہے۔

سالانہ ایوارڈز تقسیم پروگرام شروع کرنے  کے پس پردہ ملک میں شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مصروف تمام شراکتداروں میں صحت مند مسابقت کاجذبہ پیدا کرنا اور ملک میں سڑک نیٹ ورک کی توسیع کے نشانے میں تعاون کرنا ہے۔ ہر سال ایوارڈ ز کااعلان کرکے وزارت ان ایجنسیوں کے ذریعہ شاہراہوں کے بندوبست کے مختلف پہلوؤں کے تحت کئے جارہے غیرمعمولی کاموں کا اعتراف کرے گی اور ان سے آگے بڑھ کر اعلی معیار کی خدمات فراہم کرے گی۔

The Union Minister for Road Transport & Highways and Micro, Small & Medium Enterprises, Shri Nitin Gadkari presenting the National Highways Excellence Awards, at a function, in New Delhi on January 14, 2020. The Minister of State for Road Transport and Highways, General (Retd.) V.K. Singh, the Secretary, Ministry of Road Transport and Highways, Dr. Sanjeev Ranjan and other dignitaries are also seen.

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں نیز ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈ کری گزشتہ شام نئی دہلی منعقدہ نیشنل ہائی ویز ایکسیلنس ایوارڈز تقسیم تقریب میں ایک نوجوان روڈ انجینئر کی عزت افزائی کرتے ہوئے۔

اس سال ایوارڈ کے لئے نامزدگی کا عمل 19 اگست 2019 کو شروع ہوا تھا۔ اس میں ایک غیرجانبدار اور جائزے کا ایک آزادانہ عمل  اپنایا گیا تھا۔ جس میں مقاصد اور مقدار جائزے کے پیمانے وضع کئے گئے تھے۔

یہ ایوارڈز 7 زمرے میں دیئے گئے جو حسب ذیل ہیں:

  1. پروجیکٹ بندوبست میں عمدگی
  2. آپریشن اور رکھ رکھاؤ میں عمدگی
  3. ٹول مینجمنٹ میں عمدگی
  4. شاہراہ سیفٹی میں عمدگی
  5. اختراع پردازی
  6.  چیلنج بھرے حالات میں غیرمعمولی کام اور
  7.  گرین ہائی وے

ہر ایک ایوارڈ کا اہلیت کے پیمانے کے لئے پہلے سے وضاحت شدہ پیمانہ، جائزے کے پیمانے اور اسکورنگ کا حصہ ہے۔اس سال این آئی سی کے ذریعہ ڈیزائن کردہ آن لائن ایپلی کیشنز کے پلیٹ فارم پر ان 7 زمروں میں پورے ملک سے 104 درخواستیں موصول ہوئیں۔ درخواست دہندہ پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔3 ماہ کی مدت کے اندر ان درخواستوں کا جائزہ لیاگیا۔ ہر ایک درخواست کو جانچ کے کئی مرحلے سے گزرنا پڑا۔ سب سے پہلے درخواست دہندگان کے ذریعہ جمع کردہ اعداد وشمار اور دستاویزات کا جائزہ لیاگیا۔ بعد ازاں جمع کئے گئے ڈاٹا کی فلیڈ میں جا کر تصدیق کے لئے بنی ٹرینڈ ماہرین کی ٹیم کے دورے کے بعد پروجیکٹ کو شارٹ لسٹ کیاگیا۔صفحہ اول کے 40 شارٹ لسٹڈ پروجیکٹوں کا تفصیلی پروجیکٹ پروفائل ایک جیوری پینل کو پیش کیا گیا۔ جس میں ہر ایک پروجیکٹ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور آخر میں ساتویں زمروں سے تعلق رکھنے والے 12 ایوارڈ یافتگان کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔

 ٹول اتھارٹیز جنہوں نے  فاسٹیگ ٹیکنالوجی کے بہترین عملدرآمد کانظم کیا ہے انہیں بھی ٹول کی وصولی میں ازخود اضافے کے لئے ایوارڈ دیا گیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More