39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2022 کے ٹاپ 200 میں تین ہندوستانی یونیورسٹیوں نے اپنا مقام بنایا

Urdu News

کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2022 کے ٹاپ 200 میں تین ہندوستانی یونیورسٹیوں نے اپنا مقام بنایا ہے۔ آئی آئی ایس سی بنگلورو ریسرچ کے معاملے میں دنیا میں پہلے مقام پر ہے۔ کیو ایس کواکیویریلی سائمنڈز، عالمی اعلیٰ تعلیم کے تجزیہ کاروں نے آج دنیا کی بین الاقوامی یونیورسٹی کی درجہ بندی کا 18واں ایڈیشن جاری کیا ہے۔

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے یونیورسٹی رینکنگ میں آئی آئی ٹی بامبے کو 117واں مقام، آئی آئی ٹی دہلی کو 185واں مقام اور آئی آئی ایس سی بنگلورو کو 186واں مقام حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ بھارت تعلیم و تحقیق کے شعبے میں بڑی چھلانگ لگا رہا ہے اور ’وشو گرو‘ کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی جیسے گرو پر بھی اتنا ہی فخر ہے، جو لگاتار طلباء، فیکلٹی اسٹاف اور ہندوستانی تعلیم کے شعبہ سے وابستہ دیگر تمام متعلقین کی فلاح کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔

مرکزی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی – 2020 اور انسٹی ٹیوٹ آف ایمیننس جیسی پہل ہمارے کالجوں اور اداروں کو عالمی سطح پر رینکنگ دلانے میں معاون ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیو ایس اور ٹائمز گروپ کے ذریعے اعلان کردہ یونیورسٹی رینکنگ کو دیکھ کر اس حقیقت کو محسوس کیا جا سکتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More