38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کیش لیس ٹکٹنگ کےلئے سی آر آئی ایس کے ذریعہ آٹسون موبائل ایپ تیار کیا گیا ہے

Urdu News

نئی دہلی، ڈیجیٹل کاری اور  کیش لیس معیشت بننے کی جانب بڑھتے ہوئے انڈین ریلویز  نے  تیز رفتار اور  زیادہ   جدید ٹیکنو لین دین کی پہلی شروع کی ہے۔    اس کے لئے سینٹر فار ریلوے انفارمیشن سسٹم  (س آر آئی ایس) نے ‘آٹسون موبائل’ ایپلی کیشن پر مبنی ایک  موبائل  تیار کیا ہے ۔ اس ایپلی کیشن کی خصوصیات حسب ذیل ہیں:۔

1۔‘آٹسون موبائل’ایپلی کیشن سے   غیر ریزرو ٹکٹوں کی بکنگ   اور ان کی کینسی لیشن ،    سیزن  اور پلیٹ فارم ٹکٹوں کا اجرا   اور ان کی تجدید    آر -والیٹ  میں پیسہ جمع کرنے اور بیلنس  معلوم کرنے کے علاوہ    یوزرس پروفائل کا منجمنٹ اور بکنگ کی  ہسٹری رکھنا۔

2۔ ۔‘آٹسون موبائل’ایپلی کیشن کافی آسان  ا ور اینڈرائیڈ نیز ونڈو فون دونوں کے لئے دستیاب ہے۔    یوزرس  اسے   گوگل پلے اسٹور   یا ونڈو اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

3۔ سب سے پہلے مسافرکو  اپنا موبائل نمبر ،  نام، شہر ،  ڈیفالٹ بکنگ ٹرین کی قسم  ،  کلاس،  ٹکٹ کی قسم، مسافروں کی تعداد اور    وہ راستہ  جس پر بار بار سفر کرنا پڑتا ہے ، سے متعلق    تفصیلات   فراہم کرکے خود کو درج رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔

4۔ رجسٹریشن کے بعد   ریلوے والیٹ (آر-والیٹ) از خود  زیرو بیلنس کے ساتھ بن جائے گا۔     آر والیٹ بنانے کے لئے الگ سےکوئی رقم ادا نہیں کرنی ہوگی۔

5۔ آر-والیٹ کو کسی بھی   یو ٹی ایس کاؤنٹر سے یا  https://www.utsonmobile.indianrail.gov.in ویب سائٹ پر دستیاب متبادل کے ذریعہ ریچارج کرسکتے ہیں۔     اگر موبائل کا انٹرنیٹ کنیکشن آن  لائن نہیں   ہے تو ٹکٹ کی بکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

7۔ پیشگی  ٹکٹ کی بکنگ کی اجازت نہیں ہوگی صرف   اسی دن کے سفر کے لئے ٹکٹ  جاری ہوگا۔

8۔ پیپر لیس ٹکٹ  :  مسافر   ٹکٹ کی ہارڈ کاپی کے بغیر  بھی سفر کرسکتے ہیں۔ جب بھی  ٹکٹ  کی چیکنگ کرنے والا عملہ    ان سے  ٹکٹ کا مطالبہ کرے تو وہ ایپ میں ‘ٹکٹ شو’  آپشن کا استعمال کرسکتے ہیں۔

*پیپر لیس ٹکٹ کی  بکنگ کے لئے   اسمارٹ فون میں جی پی ایس   موجود ہونا چاہئے۔

*پیپر لیس ٹکٹ  کی کنسیلیشن کی اجازت  نہیں ہوگی۔

*پیپر لیس ٹکٹ کی بکنگ کے ایک گھنٹے کے اندر ہی    سفر شروع ہوجانا چاہئے۔

*موبائل ایپلی کیشن سے سیزن ٹکٹ جاری  /تجدید ہوسکتے ہیں اور یہ    ٹکٹ کے بکنگ کے دوسرے دن سے    ویلڈ ہوں گے۔    سیزن ٹکٹ  کے اجرا/تجدید کے لئے    جی پی ایس کی  ضرورت نہیں۔

*موبائل ایپلی کیشن سے پلیٹ فارم ٹکٹ بھی بک ہوسکتے ہیں۔

*اگر مسافر  اپنے موبائل پر ٹکٹ نہیں دکھا پاتے ہیں تو انہیں  بلا ٹکٹ  مسافر  تصور کیا جائے گا۔

9۔ پیپر ٹکٹ:   مسافر  موبائیل ایپ کے ذریعہ   ٹکٹ بک کرسکتےہیں  ۔  ٹکٹ کی بکنگ پر   انہیں   ٹکٹ کی دوسری تفصیلات کے ساتھ   بکنگ آئی ڈی بھی حاصل ہوگا۔    بکنگ ہسٹری میں   ٹکٹ کی بکنگ کی تفصیلات دستیاب ہوں گی۔     ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی   بکنگ آئی ڈی بھیجی جائے گی۔

*پیپر ٹکٹ کی بکنگ کے بعد    مسافر  اپنا  رجسٹرڈ موبائل نمبر  اور   بکنگ آئی ڈی   اینٹر کرکے   کسی بھی اے ٹی ایم سے    اپنی ٹکٹ کی پرنٹ   حاصل کرکے    ان کا سفر   صرف پرنٹڈ ٹکٹ پر ہی   جائز ہوگا۔

* پیپر ٹکٹ  کی تنسیخی   اجازت    ٹکٹ  کی پرنٹنگ  کے بعد کاؤنٹر کے بعد یا ٹکٹ کی پرنٹنگ سے  قبل ایپ کے ذریعہ حاصل ہوسکتی ہے۔    پھر بھی ان دونوں معاملات میں   ٹکٹ کینسل کرنے کی فیس وصول کی جائے گی۔

* کیوسک   میں   پیپر ٹکٹ کی پرنٹنگ کی ایک گھنٹے کے اندر   ہی سفر  شروع    ہونا چاہئے۔

10۔ مزید تفصیلات کے لئے  https://www.utsonmobile.indianrail.gov.in“.  کو دیکھیں

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More