32.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھادی اور گاؤں صنعتوں کے کمیشن نے گیس اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ سے پانچ اعشاریہ آٹھ آٹھ کروڑ روپے مالیت کا نیا آر ڈر لیا

Urdu News

نئی دہلی، کھادی اور گاؤں صنعتوں کے کمیشن (کے وی آئی سی) نے  اپنے  23504 ملازمین کے لئے  کھادی  گفٹ کوپنس کی  شکل میں گیس اتھارٹی آف انڈیا  لمیٹڈ  (جی اے آئی ایل)  سے  پانچ اعشاریہ آٹھ آٹھ کروڑ روپے مالیت کا نیا  آرڈر حاصل کیا ہے۔ گیل نے  ملک بھر میں اپنے  تمام یونٹوں میں  23504 ملازمین   میں سے  ہر ایک   کے لئے  2500 روپے کے کھادی کوپنس  کا تحفہ  دینے کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔ البتہ ملازمین  2500 روپے کے کوپنس سے 3250 روپے مالیت کے  گاؤں  صنعتوں کی مصنوعات اور کھادی  خرید سکیں گے۔ یہ کوپنس کے وی آئی سی کے  تمام  ڈپارٹمنٹل سیل ، آؤٹ لیٹ میں پورے سال  واپس لئے جاسکتے ہیں۔ اپنے کوپنس  واپس  کئے جانے کے لئے گیل کے ملازمین کو آسان رسائی دینے کی خاطر  کے وی آئی سی  پٹنہ ، ضلع ایٹاوہ، وجے پور ، ضلع گونا اور جھبوا (مدھیہ پردیش) میں  تین نمائشوں کا بھی اہتمام کرے گا، جہاں گیل کے اپنے زیادہ سے زیادہ ملازمین ہیں۔ کے وی آئی سی اور گیل کے درمیان 10 اکتوبر 2019 کو  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے تھے۔ کے وی آئی سی اس ہفتے کوپنس فراہم کرے گا۔

 کے وی آئی سی کے چیئر مین ونئے کمار سکسینہ نے بتایا کہ  حکومت اور  پی ایس یوز  کی طرف سے اس طرح کے زبردست آرڈر  نہ صرف  دستکاروں  کی آمدنی میں اضافہ کرے گا بلکہ  نئے  صنعت کاروں کو بھی  اس بات کی ترغیب دے گا کہ وہ  بہتر  جاب ایونیو کے ساتھ کھادی سے جڑیں۔ انہوں نے کہا کہ گیل ، او این جی سی ، آر ای سی ، آئی او سی ، ایم آر پی ایل ،  او آئی ایل، جے کے سیمنٹ اور  بی ای ای  کی طرف سے  حالیہ ماضی میں  آرڈرس کھادی دستکاروں کی روزی روٹی پر  ایک  پیچیدہ اثر ڈالنے میں کامیاب رہے ہیں اور  کے وی آئی سی کی کٹی میں  ہزاروں  نئے دستکاروں کے اضافے سے مزید روزگار  پیدا ہورہے ہیں۔

 قابل ذکر ہے کہ  کے وی آئی سی نے پہلی مرتبہ 2017 میں گفٹ کوپن اسکیم  شروع کی تھی اور اب تک 89 اعشاریہ  دو نو کروڑ روپے مالیت کے گفٹ کوپن فروخت کئے جاچکے ہیں جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے اور اس بات کا بھی عندیہ کہ لوگوں نے  دیگر انٹرنیشنل برانچ کی  جگہ کھادی کو اپنانا شروع کردیا ہے۔

 اس سال کے شروع میں  کے وی آئی سی نے  اپنے   14064 ملازمین کے لئے کھادی گفٹ کوپنس کی شکل میں   آئل انڈیا لمیٹڈ  سے  7.03 کروڑ روپے مالیت کے آرڈر حاصل کئے ہیں اور  اپنے 800 ملازمین کے لئے 80 لاکھ روپے  کی مالیت کے  گفٹ کوپنس  بیورو آف انرجی  افیشی اینسی (بی ای ای) سے  آرڈر حاصل کئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More