32.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے ریلوے ایمرجنسی سیل،یومیہ بنیاد پر تقریباً 13 ہزار سوالات، درخواستوں اور تجاویز کو نمٹا رہا ہے

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی ریلوے نے اس امر کو یقینی بنانے کے لئے پختہ انتظامات کئے ہیں کہ مسافروں کے مفادات اور تمام کاروباری مؤکلان کے مفادات کا تحفظ ممکن ہو سکے اور قومی سپلائی چین برقرار رہے۔ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے بھارتی ریلوے نے لاک ڈاؤن-1اور لاک ڈاؤن-2 کے دوران مسافر ریل گاڑیوں کی آمدورفت بند کر دی ہے۔ تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ صارفین یا عوام الناس سے ریلوے کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے باوجود یہ محسوس کیا گیا کہ ریلوے کو ایک ایسی اکائی قائم کرنی چاہئے، جو عوام کی شکایات کو تیزی سے سنے اور نمٹائے۔ اس امر کے پیش نظر ریلوے ایمرجنسی سیل برائے کووڈ کی تشکیل عمل میں آئی۔

ریلوے ایمرجنسی سیل برائے کووڈ 400افسروں اور ریلوے بورڈ سے لے کر ڈویژن کے عملے پر مشتمل ایک ملک گیر اکائی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران اس سیل نے یومیہ بنیاد پر تقریبا 13ہزار سوالات، گزارشات، تجاویز پر سنوائی کی ہے ۔ اس کےلئے 5مواصلاتی اور فیڈ بیک پلیٹ فارم، ہیلپ لائن نمبر 139اور 138، سوشل میڈیا (خصوصی ٹوئیٹر)، ای-میل (railmadad@rb.railnet.gov.in)اور سی پی جی آر اے ایم ایس کام کر رہے تھے۔ 90 فیصد سے زائد سوالات کا فرداً فرداً جواب دیا گیا۔ زیادہ تر مقامی زبانوں میں سوالات پوچھے گئے یا ٹیلیفون پر پوچھ تاچھ کی گئی ۔ اس کے نتیجے میں 24 گھنٹے کام کرنے والے بھارتی ریلوے کے ایمرجنسی سیل برائے کووڈ نے مسلسل اپنے کو مصروف رکھا۔ ریلوے کے صارفین اور عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا۔ اس تیز رفتار ردعمل کے لئے ریلوے کو ملک بھر سے ستائش حاصل ہوئی۔

ریل امداد ہیلپ لائن 139 نے فرداً فرداً 2لاکھ 30 ہزارسوالات کا جواب لاک ڈاؤن کے پہلے 4ہفتوں کے دوران دیا اور اپنی آئی وی آر ایس سہولت کے توسط سے بھی لوگوں کے سوالات کے جواب دیئے۔ 138اور139نمبر پر بھی سوالات کے جواب دیئے گئے، جن کا تعلق ریل گاڑی خدمات کی شروعات اور ریفنڈ کے قواعد وغیرہ سے تھا۔ اسی دوران ایک لاکھ 10ہزار کالیں ہیلپ لائن نمبر 138 پر موصول ہوئیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More