34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ-19 سے متعلق تازہ ترین جانکاری

Urdu News

کووڈ-19 کی تیاریوں پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ آج ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ  کابینہ سکریٹری کے ذریعےمنعقد کی گئی۔

کووڈ-19 مریضوں کےصحتیاب ہونے کی شرح 60فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، یہ آج 60.73 فیصد ہے۔

کووڈ-19 معاملوں کی شروعات میں پتہ لگنے اور وقت بروقت طبی بندوبست کے نتیجے میں روزانہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 20033 کووڈ-19 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 379891 ہو گئی ہے۔

فی الحال کووڈ-19 کے 227439 فعال معاملات ہیں اور سبھی طبی نگہداشت میں ہیں۔

کووڈ-19 کی روک تھام کنٹرول اور بندوبست کیلئے حکومت کے سبھی سطح پر مربوط کوششوں کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ صحتمند ہونے والے اور فعال معاملوں کے درمیان لگاتار فاصلہ بڑھ رہا ہے۔ اب تک صحتمند ہونے والے 152452 معاملے ہیں جو کووڈ-19 کے فعال معاملات کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

کووڈ-19 جانچ اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر جانچ کی سہولت کیلئے سبھی روکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے حال ہی میں مختلف اقدامات کےساتھ ‘‘جانچ ، کھوج، علاج’’ حکمت عملی کے مطابق ہر دن جانچے گئے نمونوں میں لگاتار اضافہ ہوا ہے۔ اب تک 93 لاکھ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 241576 نمونوں کی جانچ کی گئی ، اب تک کُل جانچے گئے نمونوں کی تعداد 9297749  ہے۔

ملک میں جانچ لیباریٹریوں کے لگاتار بڑھتے نیٹ ورک کے سبب یہ ممکن ہوسکا ہے۔ سرکاری سیکٹر میں 775 لیباریٹریوں اور 299 نجی لیباریٹریوں کےساتھ آج 1074 لیباریٹریاں  ہیں۔ اس میں شامل ہیں:

  • ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی جانچ لیباریٹریاں : 579(سرکاری :366+نجی : 213)
  • ٹرونیٹ پر مبنی جانچ لیباریٹریاں: 405(سرکاری: 376+نجی : 29)
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی جانچ لیباریٹریاں: 90 (سرکاری: 33+نجی 57)

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے بہت معمولی / علامات سے قبل اور غیرعلامات والے کووڈ-19 معاملوں میں گھر میں قرنطینہ کیلئے ترمیم شدہ رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ یہ رہنما خطوط 10مئی 2020 کو جاری کردہ رہنما خطوط کی جگہ پر جاری کیے گئےہیں۔ ترمیم شدہ رہنما خطوط کی تفصیلات اس طرح دیکھی جاسکتی ہے:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/RevisedHomeIsolationGuidelines.pdf

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی معاملات پر سبھی مستند اور مصدقہ جانکاری، رہنما خطوط اور مشورے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ https://www.mohfw.gov.in اور @MoHFW_INDIA دیکھیں۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات اس پر technicalquery.covid19@gov.in اور دیگر سوالات ncov2019@gov.in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتےہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوال کیلئے براہ کرم صحت و خاندانی بہود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر : +91-11-23978046  یا 1075 (ٹال فری) پر رابطہ کریں۔ کووڈ-19 پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست اس پر دستیاب ہے:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf .

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More