26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ۔ 19 اپڈیٹس

Urdu News

نئی دہلی، ذرائع ابلاغ کے ایک طبقے میں کووڈ۔ انیس کے لئے کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول کے حصے کے تحت ریمڈیسویر کے استعمال اور ملک میں اس کی دستیابی کے بارے میں خبریں آ رہی ہیں۔

صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کی طرف سے تیرہ جون، دو ہزار بیس کو کووڈ۔ انیس کے لئے ایک اپڈیٹیڈ کلینکل مینجمنٹ پروٹوکول جاری کیا گیا ہے جس میں ریمڈیسویر کو ٹوسلی جمیب کے آف لیبل استعمال اور کانولیسنٹ پلازما کے ساتھ صرف محدود ہنگامی استعمال کے مقاصد کے لئے ایک ’ جانچ تھریپی‘ کی شکل میں شامل کیا گیا ہے۔ اس پروٹوکول میں اس بات کا ذکر بھی واضح طور پر کیا گیا ہے کہ ان تھریپیز کا استعمال محدود دستیاب ثبوت اور حال میں محدود دستیابی پر مبنی ہے۔ ہنگامی استعمال کے تحت ریمیڈیسور کا استعمال ایسے مریضوں پر کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے جو معتدل صورت حال میں ہوں ( جنہیں آکسیجن پر رکھا گیا ہو)، لیکن کوئی اسپیسیفائڈ کنٹرینڈکیشنز نہ ہوں۔

اس دوا کو ابھی تک امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (یو ایس ایف ڈی اے) نے منظوری نہیں دی ہے (مارکیٹ اتھورائزیشن) ، ہندوستان کی طرح وہاں بھی اس کا استعمال صرف ایک ہنگامی استعمال کے تحت جاری ہے۔

ملک میں ایسے بالغوں جو مشتبہ ہیں یا لیباریٹری میں ان کے کووڈ۔ انیس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے اور ایسے بچے جو سنگین بیماری کے سبب اسپتال میں بھرتی ہیں، ان کے لئے محدود ہنگامی دواوں کا استعمال کیا جانا درج ذیل شرطوں سے مشروط ہے۔ ہر ایک جانکار مریض کی تحریری رضامندی لی جانی چاہئے، اضافی طبی ٹرائل کے نتائج پیش کئے جانے چاہئیں، سبھی زیر علاج مریضوں کا فعال نگرانی ڈیٹا پیش کیا جانا چاہئے، ایکٹیو پوسٹ مارکیٹنگ نگرانی سمیت جوکھم مینجمنٹ پلان اور سنگین مخالف ایونٹس کی بھی رپورٹ پیش کی جانی چاہئے۔

میسرس گیلیڈ نے 29 مئی 2020 کو ہندوستانی ڈرگ ریگولیٹری ایجنسی ، یعنی سی ڈی ایس سی او کو ریمڈیسویر کی درآمد اور مارکیٹنگ کے لئے درخواست دی تھی۔ اس پر غور وخوض کے بعد مریض کی حفاظت کے مفاد میں اور آگے کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے یکم جون 2020 کو اس کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔

بھارت میں اس دوا کو تیار کرنے اور اس کی مارکیٹنگ کی اجازت کے لئے چھ ہندوستانی کمپنیوں ، یعنی میسرز ہیٹرو ، میسرز سیپلا ، میسرز بی ڈی آر ، میسرز جوبلنٹ ، میسرز میلان اور ڈاکٹر ریڈی لیبز نے بھی سی ڈی ایس سی او کو درخواست دی ہے۔ ان میں سے پانچ نے میسرز گیلیڈ کے ساتھ معاہدہ بھی کیا ہے۔ ان درخواستوں پر سی ڈی ایس سی او کے ذریعہ ترجیحی طور پر اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔ کمپنیاں مینوفیکچرنگ سہولیات کے معائنہ ، اعداد و شمار کی تصدیق ، استحکام جانچ ، ہنگامی لیبارٹری جانچ جیسے پروٹوکول وغیرہ کے متعدد وسطی مراحل پر ہیں۔ اس کے انجیکٹیبل فارمولیشن ہونے کے ناطے جانچ، شناخت ، بیکٹیریا اینڈوٹوکسن ٹیسٹ اور اسٹرلیٹی مریض کی حفاظت کے لئے بہت ضروری ہوجاتے ہیں اور کمپنیوں کے ذریعہ اسے ڈیٹا فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More