نئی دہلی،27۔فروری،امورداخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن ریجی جو کل یہاں ایک تقریب میں ریو اولمپک 2016 میں حصہ لینے والے شمال مشرقی ریاستوں کے کھلاڑیوں کو نوازیں گے۔
امورداخلہ کی وزارت کے ذریعے جن کھلاڑیوں کو نوازاجائےگا، ان میں مِس دیپاکرماکر(جمناسٹک)، مِس پی سشیلاچانو(خواتین ہاکی) مس ایچ لال روات فیلی(خواتین ہاکی) مس بمبائلادیوی(تیراندازی) جناب کےچِنگ لینسن سنگھ (مرد ہاکی) جناب کے کوٹھا جیت سنگھ(مردہاکی) اور مِس سائی کھم میرابائی چانو(ویٹ لفٹنگ) کے نام شامل ہیں۔
سبھی کھلاڑیوں کو دو لاکھ روپے نقد اور ایک مومنٹو دیا جائے گا۔