35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرن ریجیجو میکسیکو کے کانکن میں ہونے والے آفات کے خطرات میں کمی کے گلوبل پلیٹ فارم میں ہندوستان کی قیادت کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔؍مئی۔ داخلہ امور کے وزیر مملکت کرن ریجیجو کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد آج میکسیکو کے شہر کانکن کے لیے روانہ ہو رہا ہے۔ یہ وفد 22 سے 26 مئی 2017 تک میکسیکو کے کانکن میں آفات کے خطرات میں کمی پر ہونے والے گلوبل پلیٹ فارم میں شرکت کرے گا۔ اس میں پانچ ہزار سے زائد وفود بشمول ممالک کے سربراہان، وزرا، چیف ایگزکٹیو افسران، آفات سے متعلق ماہرین، رضا کار سائنس اور ٹکنالوجی سیکٹر کے نمائندہ اور تعلیمی اداروں کے نمائندہ کی شرکت متوقع ہے۔

جی پی ڈی آر آر اسٹریٹیجک مشورہ، رابطہ، ساجھیداری کا فروغ اور جاپان کے سینڈائی میں مارچ 2015 میں آفات کے خطرات میں کمی پر منعقدہ تیسری عالمی کانفرنس میں اپنائے گئے آفات کے خطرات میں کمی کے لیے سینڈائی فریم ورک (ایس ایف ڈی آر آر) 230-2015 کے نفاذ کی پیش رفت کے جائزے کا ایک عالمی فورم ہے۔ یہ سال 2015 کے بعد پہلا موقع ہے جب آفات کے خطرات میں کمی پر عالمی رہنما اور شراکت دار ملاقات کریں گے تاکہ عالمی برادری ایس ایف ڈی آر آر کے نفاذ پر ہونے والی عالمی پیش رفت کا جائزہ لے سکے۔ اس سے شراکت داروں کو پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی میں موافقت، تجربات کے تبادلے، اختراعی حل پر بات چیت کرنے اور بین الاقوامی، علاقائی ، قومی اور مقامی سطح پر مربوط لائحہ عمل کی تیاری کا موقع حاصل ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More