39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرناٹک قانون ساز کونسل کے لئے ضمنی چناؤ

Urdu News

 نئی دہلی، ۔کرناٹک کے ریاستی قانون ساز کونسل میں ایک سیٹ خالی تھی، جس کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی چناؤ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 17 اپریل 2017 کوکرناٹک ریاستی قانون ساز کونسل کی رکن محترمہ وملا گوڑا کا انتقال ہوگیا تھا جس کی وجہ سے یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔کرناٹک ریاستی قانون ساز کونسل سے ان کی سبکدوشی کی تاریخ 17 جون 2018 تھی۔ قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے ذریعے قانون ساز کونسل کے اراکین کا انتخاب کیا جاتاہے۔

الیکشن کمیشن آ ف انڈیا نے درج ذیل پروگراموں کے تحت کرناٹک قانون ساز کونسل میں مذکورہ خالی سیٹ کو پُر کرنے کے لئے انتخابات منعقد کرنے کااعلان کردیا ہے:

نمبر شمار پروگرام دن اور تاریخ
1 نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ 14 اگست2017(بروز پیر)
2 کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 21اگست 2017(بروز پیر)
3 کاغذات نامزدگی جانچنے کی تاریخ 22 اگست 2017(بروز منگل)
4 کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 24 اگست 2017 (بروز جمعرات)
5 ووٹنگ کی تاریخ 31 اگست 2017 (بروز جمعرات)
6 ووٹنگ کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک
7 ووٹوں کی گنتی کی تاریخ 31 اگست 2017 (بروز جمعرات) شام 5 بجے
8 وہ تاریخ جس سے قبل انتخابی عمل مکمل ہوجائے گا 4 ستمبر 2017 (بروز پیر)

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More