28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے سال 20-2019ء میں فاسفیٹ اور پوٹاش(پی اینڈ کے)کیمیاوی کھاد کے لئے اجزاء مبنی سبسڈی (این بی ایس) کی شرحوں کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے)نے سال

20-2019ء کے لئے پی اینڈ کے کیمیاوی کھادکے لئے اجزاء پر مبنی سبسڈی کی شرحوں کے تعین کی کھاد کے محکمے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔این بی ایس کے لئے منظور شدہ شرحیں نوٹیفکیشن کی تاریخ سے نافذ ہوں گی۔

سبسڈی کی شرحیں فی کلوگرام (روپے میں) 
این (نائٹروجن)پی (فاسفورس)کے (پوٹاش)ایس (سلفر)
18.90115.21611.1243.562

فی کلو گرام سبسڈی کی شرحیں نوٹیفکیشن سےپہلے وہی ہوں گی جو سال 19-2018ء کے لئے طے کی گئی تھیں۔

اخراجات:

پی اینڈ کے کھاد پر سبسڈی جاری کرنے کے اخراجات 20-2019ء میں 22875.50کروڑ روپے ہوں گے۔

فائدے:

یہ سبسڈی کھادبنانے والوں اور درآمد کاروں کو کھاد کی سپلائی کے لئے اور کھاد کی لاگت کو باضابطہ بنانے میں مدد کرے گی اور اس طرح 20-2019ء میں کسانوں کے لئے کھاد دستیاب ہوگی۔

پس منظر:

حکومت کھاد بنانے والوں؍ درآمد کاروں کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی کی قیمت پر یوریا اور پی اینڈ کے، کی21گریڈ کی کھاد فراہم کرتی ہے۔ پی اینڈ کے کھاد پر سبسڈی کا بندوبست یکم اپریل 2010ء سے این بی ایس اسکیم کے ذریعے کیا جاتا ہے۔حکومت اپنے کسان دوست طریقہ کار کے  مطابق کسانوں کو پی اینڈ کے، کی کھاد سستی قیمت پر دستیاب کرانے کی پابند ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More