23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ سیکریٹری نے نوول کورونا وائرس سے متعلق کارروائیوں اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی

Urdu News

نئی دہلی: کابینہ سیکریٹری نے نوول کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کی گئی کارروائیوں اور ریاستوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے صحت اور کنبہ بہبود ، امور خارجہ، شہری ہوابازی، فارما، ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ ریسرچ، این ڈی ایم اے کے ممبر سیکریٹری اور وزارت داخلہ، تجارت، فوج اور دفاع کے اعلیٰ افسران کے ساتھ آج یہاں میٹنگ کی۔

نوول کورونا وائرس -2019ء(nCOV-2019) سے متعلق ابھرتی صورتحال کے پیش نظر درج ذیل نظرثانی شدہ سفر مشاورت جاری کی ہے:

  1. موجودہ ویزا(ای-ویزا جو قبل ہی جاری کئے جاچکے ہیں ان کے سمیت)جو چین سے سفر کرنے والے کسی بھی غیر ملکی سیاحوں کو دیئے گئے ہیں، اب وہ ویلڈ نہیں ہیں۔
  2. قبل جاری کی گئی مشاورت کے ذریعے عوام کو چین کا سفر کرنےسے گریز کرنے کا قبل ہی مشورہ دیا گیا تھا۔چین جانے والے افراد کو اب وہاں سے واپس آنے کے بعد قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
  3. سفر کی خواہش رکھنے والے سیاح ہندوستانی ویزا کے لئے  از سر نو درخواست دینے کے لئے بیجنگ میں سفارت خانے  (visa.beijing@mea.gov.in)یا سنگھائی میں واقع قونصل خانہ  (Ccons.shanghai@mea.gov.in) اور گوانژو (Visa.guangzhou@mea.gov.in) سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔
  4. چین میں واقع ہندوستانہ سفارت خانے سے 2 ہارٹ لائن نمبروں 8618610952903+ اور8618612083629+پر  اورای میل – helpdesk.beijing@mea.gov.in. پر پورے ہفتے 24 گھنٹہ رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ ہندوستانی شہریوں کو اگر کسی قسم کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو وہ ان نمبروں پر اور ای میل کے ذریعے سفارت خانے سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔
  5. صحت سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب معلوم کرنے کے لئے وزارت صحت اور کنبہ بہبود سے ہفتہ میں 24گھنٹے ہیلپ لائن نمبر   +91-11-23978046یا ای-میل  ncov2019@gmail.com پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More