28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور کارپوریشن آف انڈیا (ڈی ایف سی سی آئی ایل) کا 14 واں یوم تاسیس

Urdu News

نئی دہلی، ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کارپوریش آف انڈیا  (ڈی ایف سی سی آئی ایل) کا 14 واں یوم تاسیس 18 جنوری 2020 کو نئی دہلی میں منایا گیا ۔ اس موقع پر ریلوے ، صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے 500 کلومیٹر ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور کو مکمل کرنے کے لیے  ڈی ایف سی سی آئی ایل کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور مارچ 2020 تک 991 کلو میٹر کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ  ریلوے کے شعبہ میں تبدیلی لانے میں ڈی ایف سی کا اثر پڑے گا۔ سامان کے نقل و حمل اور مسافروں دونوں کے لیے تیز رفتاری کو یقینی بنانے کے لیے الگ الگ ٹریک ضروری ہے ۔ جناب پیوش گوئل نے کہا کہ انڈین ریلوے کو راستوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور مال گاڑیوں کی اوسط رفتار کو بڑھانے کے لیے قافلوں میں چلنا چاہیے ۔ ٹھیک اسی طرح سے جس طرح آئی آر سی ٹی سی اپنے تیجس ٹرینوں میں تاخیر کے لیے معاوضے کی ادائیگی کرتا ہے ، ریلوے کے مال صارفین کو مال گاڑیوں کے تاخیر سے آنے پر معاوضہ دیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے ڈی ایف سی سی آئی ایل پر چلنے والی مال گاڑیوں ٹائم ٹیبل کے مطابق چلانے پر زور دیا ۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور ڈی ایف سی سی آئی ایل کے چیئرمین جناب ونود کمار یادو نے کہا کہ استحکام ، شرح نمو اور اصلاحات تین  ایسے اہم شعبے ہیں جن پر انڈین ریلوے کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور انڈین ریلوے میں ایک مثالی تبدیلی کا آغاز کر رہا ہے۔ انہوں  نے زور دے کر کہا کہ ڈی ایف سی سی آئی ایل ہندوستانی معیشت کو ایک شکل دینے میں اہم رول ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈین ریلوے تیز رفتار اور جدید ٹرینیں چلانے کے لیے ریلوے نیٹ ورک کو اَپ گریڈ کر رہا ہے ۔ خاص طور پر تیز رفتار اور جدید ٹرین چلانے کے لیے دہلی –ممبئی اور دہلی –ہوڑہ سیکشن کو اَپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 98.5 فیصد اراضی خرید کر ڈی ایف سی سی آئی ایل منصوبے کی تکمیل کے لیے تیزی سے کام کر رہا ہے ۔

ڈی ایف سی سی آئی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب انوراگ سچان نے اس موقع پر موجود اجتماع کو خطاب کرتے ہوئےفعال قیادت اور جناب پیوش گوئل کی جانب سے مسلسل تعاون کی ستائش کی ۔ انہوں نے یہ بھی  یقین دلایا کہ ڈی ایف سی سی آئی ایل کی ٹیم منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے جد و جہد کرے گی۔

تقریب میں موجود دیگر معز شخصیات میں ریلوے بورڈ کی فینانشیل کمشنر  محترمہ منجولا رنگ راجن، ایس اینڈ ٹی ، ریلوے بورڈ کے رکن  جناب پردیپ کمار کے علاوہ سالیسٹر جنرل محترمہ پنکی آنند شامل تھیں۔ ریلوے بورڈ ، ڈی ایف سی سی آئی ایل، پی ایس یو ، عالمی بینک اور جے آئی سی اے کے متعدد اعلی افسران اور دیگر شراکت داروں نے بھی اس پروگرام میں شرکت کیا ۔

تقسیم ایوارڈ  کی تقریب میں 28 افراد کو انفرادی  اور 4 ایوارڈ مجموعی طور پر دیے گئے ۔ مغربی راہداری کے لیے رننگ شیلڈ اجمیر اور احمدآباد اکائیوں کو مشترکہ طور پر دیا گیا اور مشرقی راہداری کے لیے پنڈت دین دیال اپادھیائے (مغل سرائے) اکائی کو دیا گیا۔

ٹائم لائن:

ای ڈی ایف سی

مکمل ہونے کی تاریخ لمبائی سیکشن
بھدان پر جزوی طور پرٹرائل رَن شروع کیا گیا ہے۔ مالی سال 20-2019 تک کل 351 کلو میٹر چالو کیے جائیں گے 351کلو میٹر خورجہ – بھاؤ پور
دسمبر 2020 402 کلو میٹر بھاؤ پور – مغل سرائے
دسمبر 2020 137 کلو میٹر سونا نگر – مغل سرائے
دسمبر 2020 46 کلو میٹر خورجہ – دادری
دسمبر 2021 401 کلو میٹر خورجہ – لدھیانہ

ڈبلیو ڈی ایف سی

سیکشن لمبائی مکمل ہونے کی تاریخ
ریواری – پالن پور 641 کلو میٹر مارچ- 2020
ریواری – دادری 127 کلو میٹر مارچ- 2021
پالن پور –مکر پورہ 308 کلو میٹر ستمبر- 2021
مکر پورہ – جے این پی ٹی 430 کلو میٹر دسمبر- 2021

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More