33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈیفنس پنشن یافتگان سے 20 فروری 2023 تک سالانہ شناخت مکمل کرنے کی درخواست

Urdu News

سسٹم فار پنشن ایڈمنسٹریشن (رکشا) یا اسپرش کے ذریعے پنشن حاصل کرنے والے تمام ڈیفنس پنشن یافتگان  سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 20 فروری 2023 تک سالانہ شناخت مکمل کریں۔ سالانہ شناخت/لائف سرٹیفیکیشن کی تکمیل ماہانہ  پنشن  جاری رہنے  اور بروقت کھاتے میں پہنچنے  کے لیے ایک قانونی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ وزارت دفاع  نے اس سے قبل بینکوں کے ایسے  پنشن یافتگان جو اسپرش میں  شامل ہوئے تھے اور جن کی شناخت  نومبر 2022 میں کی جانی تھی، کے لیے تین ماہ کے واسطے پنشن ادائیگی کی توسیع کی منظوری دی تھی۔ دفاعی اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے پاس فی الحال دستیاب معلومات کے مطابق، اسپرش کے ذریعے پنشن حاصل کرنے والے تین لاکھ سے زیادہ ڈیفنس  پنشن یافتگان نے ابھی تک اپنی سالانہ شناخت مکمل نہیں کی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ایسے پنشن یافتگان  آخری تاریخ سے پہلے سالانہ شناخت/لائف سرٹیفیکیشن مکمل کریں۔

سالانہ شناخت/لائف سرٹیفیکیشن درج ذیل ذرائع سے کیا جا سکتا ہے:

  1. ڈیجیٹل جیون پرمان آن لائن/جیون پرمان فیس ایپ کے ذریعے-اینڈرائیڈ  استعمال کرنے والوں کے لئے ۔
  • انسٹالیشن  اور استعمال کی تفصیلات یہاں دیکھ سکتے ہیں:  https://jeevanpramaan.gov.in/package/documentdowload/JeevanPramaan_FaceApp_3.6_Installation
  • اسپرش پنشن یافتگان: براہ کرم منظوری دینے والی اتھارٹی کو بطور ’’ڈیفنس – پی سی ڈی اے (پی) الہ آباد‘‘ اور تقسیم کرنے والی اتھارٹی کو ’’اسپرش – پی سی ڈی اے (پنشن) الہ آباد‘‘ کے طور پر منتخب کریں۔
  1. پنشن یافتگان  https://sparsh.defencepension.gov.in/ میں لاگ ان کر کے سالانہ شناخت/لائف سرٹیفیکیشن مکمل کر سکتے ہیں:
  2. پنشن یافتگان  اپنی سالانہ شناخت/لائف سرٹیفیکیشن کو مکمل کرنے کے لیے درج ذیل ایجنسیوں میں قائم قریبی سروس سینٹر پر بھی جا سکتے ہیں:
  • کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) – اپنے قریبی سی ایس سی کو تلاش کرنے کے لیے یہاں کلک کریں: https://findmycsc.nic.in/
  • قریب ترین ڈی پی ڈی او یا ڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ سروس سینٹر۔
  • ایس بی آئی، پی این بی، بینک آف بڑودہ، ایچ ڈی ایف سی بینک اور کوٹک مہندرا بینک کے ذریعہ قائم کردہ سروس سینٹرز۔
  • ڈیفنس اکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ یا بینکوں میں دستیاب اسپرش سروس سینٹرز کا پتہ لگانے کے لیے یہاں کلک کریں –

https://sparsh.defencepension.gov.in/?page=serviceCentreLocator

اسپرش پنشن کے دعووں کی پروسیسنگ اور پنشن کو براہ راست ڈیفنس پنشن یافتگان کے بینک کھاتوں میں بغیر کسی بیرونی ثالث کے جمع کرنے کے لیے ایک ویب پر مبنی نظام ہے۔ یہ نظام وزارت دفاع کے ذریعے مسلح افواج کی پنشن، منظوری اور تقسیم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لاگو کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک سنٹرلائسڈ منظوری، دعویٰ اور پنشن کی تقسیم کا نظام ہے جس میں خود تصدیق کے ذریعے ڈیٹا کی آسانی سے تصدیق اور تصحیح کی جاتی ہے جس سے یقینی درستگی کے ساتھ ’’فرسٹ ٹائم کریکٹ ڈیٹا‘‘ تیار  کیا جاتا ہے۔ یہ پنشن یافتگان کی شناخت کے لیے ڈیجیٹل عمل کا استعمال کرتا ہے، پنشن یافتگان بار بار  پنشن دفاتر جانے  کی ضرورت کو ختم  کرتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More