27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کےہندوستانی وفد کی پولینڈ میں چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی آٹھویں یوروپین کانفرنس میں شرکت

Urdu News

نئی دہلی، بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کے صنعتوں کی وزات کی سیکریٹری محترمہ الکا اروڑا کی سربراہی میں چھوٹی اور اوست درجے کی صنعتوں کا 32 رکنی ہندوستانی وفد پولینڈ کے کوٹاوائس میں چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں سے متعلق آٹھویں یوروپین کانفرنس میں شرکت کررہا ہے۔اس کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے محترمہ الکا اروڑا نے کہا کہ ہندوستان میں 60 ملین سے زیادہ بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتیں ہیں، جن میں بین الاقوامی بازار میں رسائی کی قابلیت اور اہلیت ہے اور وہ بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کے لئےمعاون کے طورپر کام کرتا ہے۔یہ صنعتیں 100 ملین سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہیں اور پوری عالمی برادری کے لئے قدرو قیمت پیدا کرتی ہیں۔ محترمہ الکا اروڑا نے کہا کہ ہندوستان میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے اثر کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ممکنہ رابطہ قائم کرکے انہیں عالمی قدرو قیمت کی سلسلے میں متحد کیا جائے۔ہندوستانی صنعتوں کے لئے مواقع ثمر باکرنے کی غرض سے یہ کانفرنس ایک موقع فراہم کرے گی کہ یوروپ اور ہندوستان کی چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے درمیان براہ راست کاروباری رشتے بنائے جائیں۔

تین روزہ کانفرنس میں تقریباً 50 ملکوں کی چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتیں شرکت کررہی ہیں، جو اس ماہ کی 19 تاریخ تک جاری رہے گی۔ اس کانفرنس کا اہم موضوع ہے۔بزنس-سیلف گورنمنٹ ٹوگیدر فار اکنامی۔  منتظمین نے ہندوستان  اور ہندوستان کی چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے ساتھ تجارتی اور کاروباری مواقع کے بارے میں مذاکرے کے لئے ڈیڑھ گھنٹے کے ایک خصوصی اجلاس کو منظوری دی ہے۔ ہندوستانی وفد توقع ہے کہ ہندوستانی مصنوعات کی نمائش بھی پیش کرے گا اور ہندوستانی پویلین میں نمائش کے دوران ہندوستان کی خدمات کو بھی اجاگر کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More