25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چندریان-2کے لانچ پر وزیراعظم کا پیغام

Urdu News

نئی دہلی، ویراعظم نریندر مودی نے چندریان – 2 کے لانچ پر  مندرجہ ذیل پیغام بھیجا ہے۔

’’خصوصی لمحات جو ہماری شاندار تاریخ میں رقم کئے جائیں گے! چندریان – 2  کا لانچ ہمارے سائنس دانوں کی صلاحیتوں اور  سائنس کے نئے افق پر پہنچنے  کے 130  کروڑ ہندوستانیوں کے عزم  کا اظہار کرتا ہے۔ آج  ہر ہندوستانی  بہت فخر کرتا ہے۔

دل سے ہندوستانی ،جذبات سے ہندوستانی ! جو بات ہر ہندوستانی کو بہت زیادہ خوش کرنے والی ہے، وہ یہ حقیقت ہے کہ چندریان -2  مکمل طور پر  ملک میں تیار کردہ مشن ہے۔ اس میں چاند کی ریموٹ سینسنگ کے لئے  ایک  آربیٹر  (چارو طرف چکر لگانے والی گاڑی)  ہے اور ایک  چاند کی سطح پر تجزیہ کے لئے  وہاں اتر کر چلنے والا ماڈیول ( لینڈر – رُووَر) شامل ہے۔

 چندریان- 2 اس لحاظ سے منفرد ہے  کہ یہ  چاند کی سرزمین پر  جنوبی قطب  کے خطے  میں تلاش اور مطالعے کا کام کرے گا، جہاں ماضی میں  اب تک  کسی بھی مشن نے  تلاش  کا کام نہیں کیا ہے اور  اس کے نمونے نہیں لئے گئے ہیں۔ یہ مشن  چاند کے بارے میں نئی معلومات فراہم کرے گا۔

 چندریان -2 جیسی کوششیں ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کو سائنس، اعلیٰ معیار کی تحقیق اور اختراعات  کی طرف مزید راغب کریں گی۔ چندریان کا شکر ہے کہ  بھارت کے  چاند سے متعلق پروگرام کو  قابل قدر  تیزی حاصل ہوگی۔ چاند کے بارے میں ہماری موجودہ معلومات  میں قابل قدر اضافہ ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More