36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پیوش گوئل عالمی اقتصادی فورم 2020 میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر صنعت وتجارت اور ریلوے جناب پیوش گوئل  ڈیووس میں 20 جنوری تا 24 جنوری 2020 منعقد ہونے والے 50ویں عالمی اقتصادی فورم  میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وزیر صنعت وتجارت  مرکزی وزیر مملکت برائے جہاز رانی، کیمیا وکیمیاوی کھاد منسکھ ایل منڈاویا اور کرناٹک، مدھیہ پردیش ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، پنجاب کے وزیر خزانہ اور تلنگانہ کے  اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر کے ہمراہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔ محکمہ برائے صنعتی فروغ  اور اندرونی تجارت ،  صنعت وتجارت اور  ہندوستان میں سرمایہ کاری کی وزارت کے سکریٹری بھی وفد میں شامل ہوں گے۔

صنعت وتجارت کے وزیر آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، روس، سعودی عربیہ، سوئزرلینڈ، کوریا اور سنگاپور کے وزرا کے ہمراہ دوطرفہ ملاقات کریں گے۔ وزیر موصوف عالمی  تجارت کے ادارے (ڈبلیو ٹی او)کے ڈائرکٹر جنرل اور ادارہ برائے اقتصادی تعاون وترقی(او ای سی ڈی) کے سکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔

علاوہ ازیں صنعت وتجارت کے وزیر مختلف کمپنیوں کے سی ای اوسے دوطرفہ ملاقات کریں گے،عالمی اقتصادی فورم کے مختلف اجلاس اور انڈین ریلوے میں سرمایہ کاری کے فروغ  اور ہندوستان میں عالمی ادارہ جاتی سرمایہ کاری کے لیے گول میز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

صنعت وتجارت کے وزیر اس دوران ڈیووس میں منعقدہ عالمی تجارت کے ادارے کی غیررسمی وزارتی میٹنگ میں بھی شریک ہوں گے۔

عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس ڈیووس میں عالمی ، علاقائی اور صنعتی ایجنڈا تیار کرنے کے لیے سال کے شروع میں  دنیا کے بڑے لیڈران کی میٹنگ ہو گی۔ 2020 کی میٹنگ کا موضوع ‘جامع اور پائیدار دنیا کے  شراکت دار’ ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More