23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پیاز کی قیمتوں سے متعلق حکومت کی کارروائی

Urdu News

نئی دہلی، صارفین کے امور کے محکمے (ڈی او سی اے)  نے  نیفیڈ ، این سی سی ایف  ، سفل اور دیگر  کے ایم ڈیز سمیت  متعلقہ فریقوں کے ساتھ  ڈی او سی اے کے سکریٹری  جناب اویناش  کے سریواستو  کی صدارت  میں  دہلی میں پیاس کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ سفل کے ذریعے  خردہ فروخت کی خاطر پیاز  سرکاری اسٹاک  کے ذریعے دستیاب کرائی جارہی ہے جسے  قیمتوں کو مستحکم کرنے والے فنڈ  (پی ایس ایف)  کے تحت  قائم کیا گیا تھا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سفل کے خردہ کے دکانوں پر  پیاز کی  خردہ قیمت  23.90  فی کلو گرام  ( اے گریڈ) سے زیادہ   نہیں ہونی چاہئے۔ سفل کی دکانوں پر  پیاز 21 اگست 2019  کو  اس قیمت پر فروخت کی جارہی ہے۔ اس کے لئے سفل  کو  سرکاری اسٹاک سے  اسی قیمت پر پیاز دستیاب کرائی جائے گی، جس پر اسے  21 اگست 2019 کو دستیاب کرائی گئی ہے۔ سفل سے کہا گیاہے کہ وہ پیاز کی خردہ فروخت کی مقدار کو دوگنا کرے۔ نیفیڈ اور  این  سی سی ایف کو بھی ہدایت دی  گئی ہے کہ وہ بھی اپنی دکانوں اور  موبائل  گاڑیوں کے ذریعے  اسی قیمت پر  پیاز  فروخت کریں۔ اس کے علاوہ  سرکاری اسٹاک سے  بڑے خردہ دوکانداروں کو  اسی قیمت پر  دستیاب کرائی جائے گی۔ محکمے کے ذریعے  مناسب اقدامات  کی خاطر  پیاز کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

حکومت  پیاز کی  ذخیرہ اندوزی اور منافع  خوری کی سرگرمیوں کے خلاف  سخت کارروائی کرے گی اور  اگر  ضرورت پڑی تو  بر آمدات کے لئے کم از کم  قیمت  (ایم ای پی) نافذ کرنے پر غور کرے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More