24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پندرہویں مالیاتی کمیشن کے عہدیداران نے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دلّی، پندرہویں مالیاتی کمیشن نے چیئر مین جناب این کے سنگھ کی سربراہی میں گزشتہ روز کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جیج) جناب راجیو مہرشی اور سی اے جی کے آفس کے سینئر افسران سے ملاقات کی۔

            اس ملاقات  کے دوران جن اہم مسائل پر گفتگو کی گئی، ان میں خسارے، قرض کی رپورٹنگ کے تحت مالیاتی شفافیت، نظریاتی فریم ورک کی کمی، نشانے کے طور پر مالی خسارے کی غیر موجودگی میں صلاحیتی خطرات، سرمائے کے اخراجات کی کوالٹی، اثاثہ جات شماری، پبلک ایکسپینڈیچر مینجمنٹ پر آراء، مالیہ پر جی ایس ٹی کے اثرات، لوکل بادیز پر تبادلہ خیالات، اسٹینڈرڈ پر مبنی اکاؤنٹنگ کے تئیں عہد بستگی شامل ہیں۔

            سی اے جی نے  حکومت میں اکاؤنٹنگ میں اصلاحات کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ سی اے جی نے غیر شفافیت کے باعث ہونے والے مالی خسارے کے خطرات کو اجاگر کیا۔

            توقع ہے کہ کمیشن جلد ہی سی اے جی سے دوبارہ ملاقات کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More