33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پریٹن پرو کا 16 دن پورے ملک میں منایا گیا

16th day of Paryatan Parv celebrated across the country
Urdu News

 نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے اپنے من کی بات پروگرام میں اس بات کا ذکر کیا تھا کہ  سیاحت کی قدر میں اضافہ  صرف اسی وقت ہوسکتا ہے جب ہم ایک مہمان کی طرح سفر نہ کریں بلکہ ایک طالب علم کی طرح سفر کریں اور چیزوں کو سمجھنے، ان کا جائزہ لینے اور انہیں اپنانے کی کوششیں کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’یہ میرا ذاتی تجربہ ہے، مجھے بھارت کے 500 سے زیادہ اضلاع کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔ ساڑھے چار سو سے زیادہ اضلاع میں میں نے رات میں قیام کیا اور اب جبکہ میں بھارت میں اس ذمہ داری کو نبھا رہا ہوں، یہ سفر میرے لئے بہت مفید ثابت ہورہے ہیں۔ ان سے مجھے چیزوں کو سیکھنے میں بہت مدد ملی ہے۔ میں آپ سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ آپ بھی ’کثرت میں وحدت‘کو محسوس کریں جو صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ توانائی کا ایک بڑا منبع ہے۔ ’ ایک بھارت۔ شریشٹھ بھارت‘کا خواب اسی میں پنہاں ہے۔ کتنی طرح کے کھانے ہیں، اگر ہم روزانہ ایک نئی ڈش کھائیں تب بھی ہمیں پوری عمر کسی ایک ڈش کو دوبارہ کھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ ہماری سیاحت کی قوت ہے۔ میں درخواست کروں گا کہ ان چھٹیوں میں  صرف تبدیلی کے لئے باہر نہ جائیں، بلکہ کچھ جاننے، سمجھنے اور کچھ حاصل کرنے کے لئے نکلیں۔  خود اپنے آپ میں لاکھوں ہندوستانی شہریوں کی گونا گونیت کو محسوس کریں۔  یہ تجربہ آپ کی زندگی کو بیش بہا خزانہ عطا کرے گا، آپ کے ویژن میں توسیع ہوگی اور ایک تجربے سے زیادہ بہتر کوئی ٹیچر نہیں ہوسکتا‘‘۔

یہ ملک بڑی تعداد میں سیاحتی مقامات سے مالا مال ہے، اس کے کھانے، رقص، موسیقی، لباس،  رسم و رواج وغیرہ الگ الگ ہیں اور پریٹن پرو کے تحت آپ ان سب کا ایک ہی جگہ نظارہ کرسکتے ہیں۔ سیاحت کی قوت  اسی وقت دیکھی جاسکتی ہے جب کوئی کسی تقریب میں ریاستی سرکاروں، مرکزی وزارتوں، سیاحتی انجمنوں، تنظیموں اور کالج  کے طلبا ور عام شہریوں کی وسیع شرکت  کو دیکھا جاسکے۔

ہوائی اڈوں کا سجایا گیا ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں پر تہواروں جیسا ماحول ہے۔  سیاحتی مقامات کو روشن کیا گیا ہے اور وہ زیادہ صاف اور چمکدار نظر آتے ہیں۔ خدمات فراہم کرنے والوں کو سیاحت سے فوائد سے آگاہ کیا گیا ہے، نوجوانوں کے کیمپ لگائے جارہے ہیں، دیہی سیاحت کو فروغ دیا جارہا ہے۔ ورکشاپ اور سیمیناروں کا انعقاد کی جارہا ہے، ثقافتی پروگراموں سے سیاحوں  میں جوش ہے، وراثتی اور فطرت کے لئے دوڑوں کا اہتمام کیا جارہا ہے اور یہ سب چیزیں پریٹن پرو   میں چار چاند لگارہی ہیں۔

پریٹن پرو کا 16 واں دن

پریٹن پرو کے 16 ویں دن  دیہی ترقیات کی وزارت نے سیاحتی پروجیکٹ شروع کئے ہیں جن میں آئیباک میں دیہی شہری کلسٹر میں سائیکلنگ کے لئے ٹریک کا فروغ، 3 کلومیٹر سڑک اور فٹ پاتھ کی تعمیر، تاریخی مقامات کو خوش نما بنانا اور  میزورم کے آئزول میں آرچڈ ریسرچ سینٹر کا قیام شامل ہے۔  آئزول میں جو دیگر سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں، ان میں مقامی برادری کو پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کرن، بچوں کے لئے پینٹنگ مقابلے، کلچرل شو اور ماحولیاتی ٹرائل شامل ہیں۔

شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت نے میزورم اور اروناچل پردیش کی ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر آئزول میں ایک ثقافتی شام کا اہتمام کیا ہے، جس میں ایٹا نگر میں ایٹا قلعے کو  روشن کرنا، ٹیکسی ڈرائیوروں کو پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کرنا اور نہرلاگون میں کچرے کو ٹھکانے لگانے جیسے کام شامل ہیں۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے ناگالینڈ کی ریاستی حکومت کے اشتراک سے کوہیما میں بھی ایک ثقافتی شام کا انعقاد کیا تھا۔اس کے علاوہ آئی ایچ ایم گوہاٹی کے ذریعہ بورا باری میں ’اتیتھی دیوو بھوا ‘سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے پروگرام میں دکانداروں، خوانچہ فروشوں، رکشا اور آٹو رکشا چلانے والوں کو شامل کیا گیا۔

سیاحت کی وزارت نے ثقافت کی وزارت اور کرناٹک کی ریاستی حکومت کے اشتراک سے ہمپی میں  بہت سے پروگراموں کا انعقاد کیا جن میں ہیریٹیج واک ،  سیاحتی نمائش، دستکاری کی مصنوعات اور ہینڈلوم کی نمائش، طلبا کے لئے کوئز، مضمون نویسی،  پینٹنگ مقابلے، سیاحتی مقامات کو روشن کرنے اور ثقافتی شام کا انعقاد کیا ہے۔

گجرات کی ریاستی حکومت نے  سورت میں اولپاڈ گاؤں میں گرامین اولمپک کا انعقاد کیا ہے۔ احمد آباد میں آئی ایچ ایم کے ذریعہ لاء گارڈن میں  خوانچہ فروشوں اور غیر منظم سیکٹر کے دوسرے لوگوں کو صفائی ستھرائی  سے متعلق بیداری پیدا کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ مدھیہ پردیش کی حکومت نے پنچ مڑھی میں ہوٹل آئی لینڈ میں پنجابی کھانوں کے فیسٹول کا انعقاد کیا۔

اتراکھنڈ کی ریاستی حکومت نے رشی کیش میں  یوگا کا اجلاس منعقد کیا۔ کیرلا کی ریاستی حکومت کے ذریعہ کوزی کوڈ ضلع میں مضمون نویسی اور پیٹنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

کولکاتا کے انڈیا ٹورزم نے وشو بھارتی یونیورسٹی میں  شانتی نکیتن اور بیر بھوم میں اور آس پاس ثقافتی سیاحت کے فروغ کے لئے نقشہ راہ پر سیمینار کا انعقاد کیا۔گوا کے آئی آئی ٹی ٹی ایم نے بوٹ جیٹی پر سووچھتا کے موضوع پر سیاحتی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ آئی ایچ ایم چنئی نے مملا پورم میں نئے ٹریش بیگ تقسیم اور طلبا کے لئے   سیر و تفریح کا اہتمام کیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More